ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
تقلید کفار اور شریعت کا مقابلہ نہیں اور کیا ہے اور جوگ حصہ دینے کو ضروری سمجھتے ہیں وہ بھی بعض وقت تساہل کرتے ہیں حالانکہ یہ بڑا ظلم ہے - میرے ایک عزیز کے یہاں کچھ حصہ نابالغوں کا آپڑا تھا اور باقاعدہ تقسیم نہ ہوتا تھا - میں نے انکو فہمائش کی گووہ لالچی تو نہیں ہیں مگر بعض دفعہ تغافل ہو جاتا ہے - عرصہ تک کچھ پروانہ کی - اخر میں نے یہ کیا کہ ان کے گھر کہلا بھیجا کہ میرے یہاں کوئی چیز کھانے کی نہ بھیجا کریں کیونکہ مخلوط بحق الغیر ہے اسکا اثر ہو اور نا بالغوں کا حصہ علیحدہ کردیا - تقسیم میراث ایک دعوت کا قصہ : قاضی صاحب پڑوسی کے یہاں میری دعوت ہوئی - قاضی صاحب کا انتقال ہوچکا ہے اور ترکہ تقسیم نہیں ہوا نا بالغ بھی وارث ہیں ) کھانا مکان پر آیا واپس کرنا تو خلاف مصلحت تھا میں ان کی فرائض نکالی اور کھانے کی قمیمت لگائی جتنے پیسے نا بالغوں کے حصہ کے نکلے وہ قاضی صاحب کے گھر بھیج دیئے اور کہلا بیھجا کہ آپ برا نہ مانیں اور واپس نہ کریں - بضرورت شرعی ایسا کیا گیا ہے - انہوں نے اہلیت کی کہ انکو لے گیا اور نا بالغ وارث کی ملک کردی - 17 ذیعقدہ 1332 ھ وقت صبح درسہ دری خود در مدرسہ روز جمعہ فوائد و نتائج ( 1 ) شکریہ دل و زبان دونوں سے چاہئے : قولہ - ذرا سے احسان کو بھی احسان سمجھو - اسکا مطلب یہ ہے کہ دل سے اسکے شکر گزار ہو نہ صرف زبان سے بلکہ زناب اور دل کا موافق نہ ہونا نفاق ہے - حضرت والا لا یہ لفظ کہ آجکل اس سے بہت غفلت ہے اس پر بخوبی دلالت کر رہا ہے کیونکہ آجکل شکر یہ زبانی تو بہت ہے کمی ہے تو شکریہ قلبی کی ہے - آداب مجلس : حضرت والا کے اس چھوٹے سے جملہ میں تمام آداب معاشرت مندرج ہیں جو