ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
از کار بات ہے یوں کردیا تو کیا اور یوں کردیا تو کیا - یہ بہت خطرناک حالت ہے ایسا مفتی عالم ہی نہیں قال تعالیٰ انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء ( تو جب خشیتہ نہیں تو عالم بھی نہیں ) مجلس سیز دھم ( 13 ) حقہ پینا فرمایا : کہ ایک بزرگ حقہ پیا کرتے تھے لیکن بہت کم اور بہت احتیاط کے ساتھ - نماز کے وقت اچھی طرح منہ صاف کرلیتے اور حقہ کو تازہ بھی رکھتے تھے - ان کا انتقال ہوگیا تو ایک شخص نے خواب میں دیکھا اور پوچھا آپ سے حقہ کی نسبت تو کوئی باز پرس نہیں ہوئی - کہا حساب میں اس کا ذکر تو آیا مگر در گزر کیا گیا - اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ حساب کے لئے تو قیامت کا دن مقرر ہے قبر میں حساب کیسا - قصے تو ایسے بہت مشہور ہیں - حساب برزخ فرمایا : نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ محاسبہ عظمیٰ تو قیامت ہی کے دن ہوگا اور بعض محاسبات برزخ میں بھی ہوتے ہیں - دیکھئے حدیث میں تصریح ہے کہ کافر کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھول دیا جاتا ہے کہ اس میں سے آگ کی لپٹیں آتی ہیں اور مومن کے لئے جنت کی طرف کھول دیا جاتا ہے کہ اس میں سے جنت کی ہوائیں پہنچتی ہیں - اور حالانکہ یہ مسلم ہے کہ دار الجزاء قیامت ہے دنیا دار الجزاء نہیں - برزخ اور حشر کی مثال جیل خانہ اور حوالات کی سی ہے کہ حوالات بھی جرم کی نوعیت کے موافق سخت اور نرم ہوتی ہے جیسا کہ جیل خانہ کی قید اور سزا بھی جرم بھی کی نوعیت کے مطابق شدید و خفیف ہوتی ہے - پھانسی والے کو حوالات بھی اور ہوتی ہے اور جیل بھی اور - حوالات ہی سے سزا کے نمونے شروع ہوجاتے ہیں - ایسے ہی قبر سے بھی قیامت کے نمونے آغاز ہوجاتے ہیں - ایک خادم نے پوچھا کہ بعض ملا حدہ کہتے ہیں کہ اگر مردہ کو جلادیا گیا تو عذاب قبر کیسے ہوگا اس کے توا جزا سب تحلیل ہوگئے - فرمایا اس نے یہی نہیں سمجھا کہ معذب کونسا جسم ہے خالی یا مثالی - معذب جسم مثالی ہے - یہ لوگ اس کو کیا جانیں - دیکھتے تو جانتے - تقرب الی الفہم خواب سے ہوسکتی ہے انسان خواب میں دیکھتا ہے کہ میں چلتا پھرتا ہوں کودتا اچھلتاہوں - روتا ہنستا ہوں ـ یہ