ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
شیاطین الانس وا لجن یوحی بعضھم الی بعض ذخرف القول غروا وکزذلک زینا لکل امۃ علمھم افمن ذین لہ سوء عملہ فراہ حسنا ( ترجمہ : اور تعینات کردیئے ہیں ہم ان نے اوپر کچھ دشمن ساتھی کہ انہوں نے انکے آگے پیچھے کی چیزوں کو اچھا دکھا رکھا ہے - اور ہم نے نبی کے لئے کچھ دشمن بنائے ہیں اشرار جن وانس میں سے کہ سمجھاتا ہے بعض ان کا بعض کو بناوٹ اور دھوکہ کی بات اور ایسے ہی ہم نے اچھا دکھایا ہے ہر امت کو اس کا عمل کیا وہ شخص جس کو اچھا دکھایاگیا اس کا برا عمل پھر اس نے اس کو خیر سمجھا ) کشف وا کرمات اور اچھے خوابوں کے متعلق رسالہ ہذا میں بہت جگہ تحقیق موجود ہے ملا حفہ فرماویں - خصوصا حکمت ششم اور حکمت سی ویکم اور حکمت بست وہفتم میں - مجلس بست ودوم (22 ) حق بات کا موثر ہونا : فرمایا کہ میں نے ایک مرتبہ قنوج میں وعظ کہا اور اس میں رسوم کے مفاسد بیان کئے اور منع کیا یک شخص نہایت متعصب اہل حدیث بھی موجود تھے - مگر بعد ختم وعظ کہنے لگے ہم اہل حدیث کہلاتے ہیں مگر ان مفاسد کی طرف اور ان دلائل کی طرف ہماری بھی نظر نہیں گئی - ہم ان بلیات میں مبتلا ہیں بس ہمارا عمل بالحدیث آج تک تو آمین بالجہر اور رفع یدین ہی میں منحصر تھا اور معاملات کی یہ حالت ہے کہ میں خود عطر میں تیل ملا کر بیچتا ہوں - آج معلوم ہوا کہ دین رفع یدین اور آمین بالجہر ہی کا نام نہیں ہے اور وہ ایسے متاثر ہوئے کہ میں نے یہ مضمون بھی وعظ میں کہہ دیا تھا کہ خدائے تعالیٰ کا حکم تو یہ ہے کہ ان کنتن تردن الحیوۃ الدنیا و زینتھا فتعالین امتعکن واسرحکن سراحا جمیلا ازواج مطہرات کو حکم ہوتا ہے کہ اگر دنیا کی زیب و زینت چایتی ہو تو میں تم کو علیحدہ کردوں جس کا حاصل یہ ہوا کہ دنیا کی طلب اور دیندار کے گھر رینا جمع نہیں ہوسکتے - وہ گئے اور گھر میں یہی لفظ جاکہا کہ یا تو رسم دنیا کو چھوڑ دو ورنہ طلاق دیدوں گا - 28 شوال 1332ھ یہ مسئلہ بھی اس دن بیان فرمایا کہ اگر کسی نماز میں آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ تلاوت کرلیا اور پھر اسی آیت کو پڑھا تو دوبار سجدہ واجب نہیں - اگر دوبارہ دوسری رکعت میں پڑھا ہو - نقلا عن الشافعی