ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
خواجہ بہاؤالدین نقشبندی کا قول ہے - نہ انکار میلم دنہ کار سینم ـ ثالث محدثین کا کہ نفس سماع کو جائز اور آلات کو نا جائز کہتے ہیں - واصل الی اللہ کبھی مردود نہیں ہوتا ( 87 ) 18 رمضان المبارک 1333 ھ فرمایا جس کو وصول الی میسر ہوجاوے وہ راجع و مردود نہیں ہوتا اسی وجہ کان من الکافرین کے معنی بعض مفسرین نے صار کے نہیں لئے بلکہ استخرار واستقرار کے معنی لئے ہیں - اور اگر مقبول ہوتاق تو کبھی مردود نہ ہوتا اور جنہوں نے صار سے تفسیر کی ہے وہ باعتبار ظاہر کے ہے - زوال خوف کفر ہے ( 88 ) بتاریخ مذکور - فرمایا ایک مرتبہ میں مولانا محمد یعقوب صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ خوف سے بہت پریشان ہوں کچھ ایسی بات بتلایئے کہ اندیشہ جاتا رہے - فرمایا یائیں کفر کی درخواست کرتے ہو ایمان کا دوارو مدار تو خوف اور جاء دونوں پر ہے جب خوف ذائل ہوجائے تو ایمان کہاں رہے گا - ولا یامن مکر اللہ الا القوم الخاسرون - بعض مخصوص کشف ( 89 ) بتاریخ مذکور - فرمایا بہت سے کشفیات قواعد عقلیہ پر منطبق نہیں ہوتے براہین و دلائل سے ان کا اثبات نہیں ہوتا - ضوابط و قوانین حکمیہ سے ان کا تعلق نہیں ہوتا - محض توفیق حقانی و توقیف ربانی پر منبی ہوتے ہیں - اللہ تعالیٰ اسماء کے آثار کے اظہار پر مجبور نہیں ( 90 ) بتاریخ مذکور - فرمایا حق تعالیٰ شانہ اظہار آثار اسماء پر مجبور و مضطر نہیں بلکہ جب چاہیں آثار اسماء کا ظہور ہو اور جب چاہیں نہ ہو - والقول بالا ضطرار بظھور الا سماء مستلزم لقدم العالم وھو مھال کما ثبت فی محلہ