ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
سہ شنبہ 26 ربیع الاول 1358 ھ مطابق 16 مئی 1939 ء بوقت صبح مجلس خاص قیامت کی ہولناک اور شفاعت کبریٰ و صغریٰ : جس میں یہ خادم بھی حاضر تھا حضرت والا کے اس بیان فیض ترجمان پر جو کسی گفتگو کے سلسہ میں فامارہے تھے کہ قیامت کا دن بہت سخت دن ہوگا - ایک پچاس ہزار سال کا ہوگا ہر ایک پریشان ہوگا - سب تنگ آکر اس امر کی تمنا کریں گے کہ ہمارا حساب کتاب شروع ہو جائے - سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گئے - اس کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کے پاس اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس اس کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس اس کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے کہ سفارش فرماویں تاکہ جلد حساب کتاب ہو جاوے - سب انبیاۃ علہیم السلام عذر فرمائیں گے جس طرح حدیث شریف میں آیا ہے - اس جواب کے بعد تمام مخلوق ہمارے نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کی خدمت مبارک میں حاضر ہوگی - حضور سفارش کے لئے تشریف لے جائیں گے اور سجدے میں جاکر اللہ تبارک و تعالیٰ کی بے حد حمد وثناء کریں گے باری تعالیٰ کا ارشاد ہوگا کہ آپ اپنے سر مبارک کو اٹھایئے جو سوال آپ کریں گے پورا کیا جائے گا - اس پر جناب نواب جمشید علی خاں صاحب نے دریافت کیا - کیا اور نبیاء علہیم السلام اپنی امت کی سفارش نہیں کریں گے ؟ اس پر حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ پہلے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق اور ہر ایک کی امت کی سفارش حساب کتاب شروع ہونے کی فرمائیں گے اور اسی کو شفاعت کبریٰ کہا گیا ہے - اس کے بعد ہر نبی اپنی اپنی امت کی نجات و مغفرت کی سفارش کریں گے جس کو شفاعت صغریٰ کہتے ہیں - نیز جس کا جس سے