ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
ناجائز طریق سے 12 9 و غیرہ وغیرہ بڑے بڑے ہمدردان قوم کو وقت پر غلطی ہی میں مبتلا دیکھا -والسوابق تمتحن بالرھان ( اور دوڑنے والی سانڈنیوں کا امحتنا گھوڑ دوڑ میں ہوتا ہے ) جانچ کے وقت سچ اور جھوٹ کھلتا ہے - ( 2 ) اصلاح معاملہ باللہ و اصلاھ ذات البین کہنے کے لئے صرف دو لفظ ہیں مگر درحقیقت شریعت کا عطر ہیں او کوئی معمولی اور آسان بات نہیں اسی واسطے حضرت والا اس کے ساتھ امید نجات کو وابستہ فرماتے ہیں - مجلس نہم ( 9 ) دین کثرت نوافل کا نام نہیں : راقم کو حضرت والا نے قیام کے لئے اپنے بھائی مولوی مظہر صاحب کا مکان عطا فرمایا تھا - یہ مکان حضرت والا کے مکان سے جانب جنوب بالکل ملا ہوا ہے - دونوں کے بیچ میں کھڑی کی ہے لیکن باہر کے پھا ٹک سے اس مکان کو اتنا فصل ہے کپ پھا ٹک کے باہر سے پکارنے والے کی آواز اس مکان کے اندر پہچنا ذرا دشوار ہے - ایک روز آدھی رات کے بعد ایک مریض کو راقم کی ضرورت ہوئی - آدمی نے آکر بھاٹک کے باہر سے آوازیں دین لیکن باوجود ردیر تک چیخنے چلانے کے اندر سے کچھ جواب نہ ملا - حتیٰ کہ حضرت والا پھاٹک سے ذرا افصل پر بیرونی مکان میں آرام فرماتے تھے اور مولانا احمد حسن صاحب سنبھلی جو دیوانخانہ میں سوتے تھے بیدار ہوئے - مولوی صاحب نے کواڑ کھولے حضرت والا کو سخت تعجب ہوا کہ پھاٹک کے بالکل متصل ایک طالب علم سوتا ہے وہ کہاں ہے - دیکھا تو وہ طالب علم تہجد میں مصروف ہیں اور باوجود اتنے غل مچنے کے نہ انہوں نے نماز مختصر کی نہ قطع کی - حضرت والا ان پر بہت ناراض ہوئے اور تادیبا مارا بھی - اور فرمایا کہ اتنے دن یہاں رہ کر تمہیں یہ بھی نہ معلوم ہوا کہ دین کیا چیز ہے - دین کثرت نوافل یا لمبی لمبی رکعتوں کا نام نہیں ہے - دین اور ہی چیز ہے - پھر حضرت والا کو اس سے رنج ہوا کہ ایک نماز پڑھنے والے کو مارا گیا گویا نہی عن الصوٰۃ کی سی صورت پیدا ہوگئی - بعد نماز ان طالب علم کو بلایا اور