ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
رکھتے ہیں - بعض صحابہ رضوان اللہ علہیم کے عمل سے بھی یہ طریق ماخوذ ہے - حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے یہاں ایک مہمان آئے حضرت نی بی بی سے دریافت کیا کچھ کھانا ہے - معلوم ہوا کہ بچوں کے لئے کچھ رکھا ہے - فرمایا کچھ حرج نہیں مہمان کو کھلا دینا چاہئے مگر چونکہ مہمان کے ساتھ ہم کو خود بھی بیٹھنا اور کھانا پڑے گا - اس لئے یہ کرنا کہ کھانا شروع کرنے کے وقت چراغ گل کودینا اور مہمان کے ساتھ ہم کالی منہ چلاتے رہیں گے - مہمان کو یہ سمجھ رہا تھا کہ ساتھ کھانا کھارہے ہیں چنانچہ ان کا یہ عمل مقبول ہوا اور ان کی نسبت یہ آیت نازل ہوئی - ویوثرون علی انفسہم ولو کان بھم خصاصۃ اس حدیث کے اس جزو پر کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اپنے بچوں کو بھوکا رکھا یہ طالب علما نہ اشکال ہوتا ہے کہ بچوں کو بھوکا رکھنا شرع کے خلاف ہے مگر شراح حدیث نے یہ جواب دیا ہے کہ بچے بھوکے نہیں تھے جس طرح بعض بچے باوجود بھوک نہ ہونے کسی چیز کے لئے ضد کیا کرتے ہیں - بہلانے بہل جاتے ہیں ان کا بہلانا بھی اسی طرح کا تھا - فرقہ قلندریہ ( 12 ) اسی سلسلہ میں فرمایا کہ فرقہ قلندریہ متقدمین کی اصلاح میں وہ ہیں جو اپنے اعمال ظاہری میں تقلیل کرتے ہیں اور اعمال باطنی میں زیادتی کا اہتمام کرتے ہیں - طریق قلندریہ کے متعلق میں نے پانی پت میں حضرت قلندر صاحب رحمتہ الہ علیہ کے مزار پر ایک وعظ بھی کہا تھا - اس میں اس طریق کو اواضح طور سے بیان کیا گیا ہے - فقیہ کون ہے : ( 13 ) فرمایا آج کل فقیہ ایسے شخص کو کہتے ہیں جو کو جزئیات زیادہ ہوں حالانکہ فقیہ وہ ہے کو دین کی اعلیٰ درجہ کی سمجھ ہو - کامل کون ہے ( 14 ) فرمایا کامل وہ ہوتا ہے جو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا پورا متبع ہو - طریق سنت میں اعتدال ہوتا ہے افراط و تفریط نہیں ہوتی -