ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اذن عصر و نماز عصر درسہ دری خود مدرسہ روز دو شنبہ فوائد و نتائج متحد بالرسول علیہ السلام کے معنی : اس واقعہ میں حل طلب دو باتیں ہیں - ایک یہ کہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ کے صورۃ مبارک رسول اللہ صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رہئے یا حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے حضور صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ متحد ہونے کے کیا معنی ؟ دوسرے یہ کہ اس حالت کے چند روز رہنے کے کیا معنی ؟ حل اس کا یہ ہے جس سے جس شخص کو تعلق ہوتا ہے اس سے اس کو روحانی اتصال ہوتا ہے اور اس اتصال کی وجہ سے تاثیر و تاثر بھی ہوتا ہے اگر دونوں قوت میں مساوی ہیں تو کچھ اثر اس کا اسپر اور کچھ اسکا اسپر ہوتا ہے اور گر ایک غالب اور ایک مغلوب ہے تو مغلوب پر غالب کا اثر ہوتا ہے جس درجہ غلبہ ہو اسی قدر آثار اس کے ظاہر ہوتے ہیں - یہ تعلق اگر عشق کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے تو اس اتصال روحانی کا اثر کبھی جسم تک بھی پہنچ جاتا ہے اور عاشق کے حرکات و سکنات بول چال بلکہ صورت شکل اور نقشہ بھی محبوب کا سایا اس کے مشابہ ہو جاتا ہے - جیسے کہ خواجہ باقی باللہ رحمتہ اللہ علیہ کا قصہ مشہور ہے کہ ایک نان پر آپ کی توجہ سے ایک دم میں بالکل آپ کے ہم شکل ہوگیا اور راقم نے ایک جوگی کے چیلہ کو دیکھا کہ دو مہینہ گرو کے پاد رہنے سے اس کے ہمشکل ہوگیا - حضرت قطب عالم قدس سرہ کے اسی حالت کا یہ قصہ معلوم ہوتا ہے کہ جب آپ کو عشق سلطان جہاں جان جاناں حضرت سرو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلبہ ہوا تو اس درجہ اتصال حاصل ہوا کہ اس کو اسی لفظ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے کہ حضرت شیک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صورت مبارک میں رہے - یعنی اتصال روحانی اس درجہ بڑھا کہ اتحاد جسمانی کہا جاسکتا ہے - من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری معیت بالرسول علیہ السلام کے چند نظارے : اسی طرح حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو حدیث رسول علیہ و علیٰ آلہ