ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
کرو - چنانچہ سب نے توبہ کی اور وہ قوال اچھا ہوگیا - شاہ نجات اللہ صاحب حضرت سید احمد صاحب سے ملے ہیں - سید صاحب فرمایا کرتے تھے کہ بہت قوی نسبت رکھتے ہیں - شاہ شمس الدین صاحب ترک کے مزار پر قوالی نہیں ہوتی : فرمایا حضرت والا نے ہمارے مشائخ میں سے ایک بزرگ ہیں شیخ شمس الدین ترک قدس سرہ - آپ کے مزار پر بھی سماع نہیں ہوتا - پیر زادے بھی سمجھتے ہیں کہ متصلب فی الشریعۃ تھے - 10 ذیقعدہ 1332ٰ ء درسہ دری خود در مدرسہ وقت چاشت روز جمعہ فوائد نتائج ( 1 ) عبد اللہ خان صاحب کی والدہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ سے بیعت ہیں اور نہایت صالحہ ہیں اس وجہ سے حضرت والا کو ان کا بہت پاس تھا اور عبد اللہ خان صاحب بذات خاص بھی اس قدر اہل اور صاحب خلوص ہیں کہ جب سے تھانہ بھون کی کو توالی میں آئے تھے کہا کارتے تھے کہ میں تھانہ بھون کے کتے کو بھی نا حق نہ ستاؤں گا - یہاں کے درو دیوار کی بھی عزت میرے دل میں ہے - حضرت والا سے ایسے مراسم انہوں نے پیدا کر لئے تھے کہ حضرت والا ان کے گھر کو اپنا سمجھتے تھے - اس چوری کی خبر کرنے کے لئے حضرت والا نے اپنے خادم نیاز خاں کو کھتولی بھیجا - پیر بھائیوں کے ساتھ برتاؤ : حضرت والا نے اپنے پیر بھائیوں کے ساتھ صرف اخلاق ہی سے نہیں پیش آتے بلکہ ان کا ادب کرتے ہیں - راقم نے دیکھا ہے کہ کانپور میں ایک شخص آیا کرتے تھے جو عالم نہ تھے مگر حضرت حاجی صاحب قدس سرہ العزیز سے بیعت تھے - حضرت والا ان کے واسطے کھڑے ہو جاتے اور تکیہ پر جگہ دیتے - اسی طرح تھانہ بھون میں ایک حجن جی تھیں کہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ سے بیعت تھیں - وہ جب چاہتیں حضرت والا سے کچھ پوچھنے چلی آتیں اور بہت بہت دیر تک حضرت والا کے تمام کا روک دیتیں حضرت والا کبھی چیں بچیں نہ ہوتے - اس کا ماخذ وہ حدیث ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ باپ کے ساتھ حسن ادب میں یہ بھی داخل ہے کہ باپ کے ملنے والوں کا بھی ادب کیا جاوے - باشتراک علت باپ سے ہر