ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
فاعقبھم نفاقا فی قلو بھم بما اخلفو اللہ ما وعدوہو بما کانو یکذبون ( اے مسلمانو عھد کو پورا کرو اور عہد کو پورا کرو کیونکہ عہد ہے - باز پرس ہوگی خدا تعالیٰ نے اسکے ( نقض عہد کے ) پاداش میں ان کے دل میں نفاق ڈال دیا کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے عہد کے خلاف کیا اور وہ جھوٹ بولتے تھے ) یا یھا الذین آمنوا لم تقولون مالا تفعلون کبر مقتا عند اللہ ان تقولوا مالا تفعلون ( اے مسلمانوں ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں - خدا تعالیٰ کے نزدیک بہت غصہ کا سبب ہے کہ ہو بات کہو جو کرو نہیں ) اگر ایک بڑا آدمی کسی رسم کے ترک کے لئے ایسا آمادہ ہوجاوے جیسے حضرت والا کے گھر میں کیا تو عام اثر ہو اور اگر مستورات میں سے شر بر آوردہ بیبیاں رسوم کے متعلق حضرت پیرانی صاحبہ کی تقلید کریں تو بہت جلد اصلاح ہوسکتی ہے - کیونکہ زیادہ تر پیرو کار رسوم کی عورتیں ہی ہیں - ( 2 ) حضرت والا کے یہاں چند عورتوں کا موت کی خبر سن کر آنا داخل رسم نہ تھا کیونکہ کسی دن کی قید تھی یہ بھی کسی کو معلوم نہ تھا کہ کس دن انتقال ہوا نہ کسی قر ابتدار و غیرہ کی تخصیص تھئ نہ روتا دھونا ؛ نہ دعوت نہ غیر حاضری کی شکایت و غیرہ و غیرہ - مجلس ہفت دہم ( 17 ) قصہ بہاوپور : حضرت والا نے خود بیان فرمایا کہ ریاست بہاولپور علم کی قدر دان ہے - اکثر علماء جاتے آتے رہتے ہیں - مجھے گو اس قسم کا شوق نہیں مگر ایک مرتبہ مولوی رحیم بخش صاحب مدار المہام کے اصرار سے جانا پڑا - مولوی صاحب نہایت اہل علم سے محبت رکھتے ہیں - بڑی خاطر سے پیش آئے - نواب صاحب نا بالغ ہیں - انتظام کمیٹی کا ہے - نواب صاحب شہر سے باہر دوسری جگہ رہتے ہیں - مولوی صاحب نے نواب صاحب سے بھی ملایا - ریاست کا دستور ہے کہ جو کوئی نواب صاحب سے ملے تو خلعت اور دعوت ملتی ہے - مجھے بھی ڈیڑھ سو روپیہ خلعت کے اور اکیس روپیہ دعوت کے دیئے گئے اور مولوی صاحب نے مجمع عام میں