ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اسباب بے شمار ہیں ان کا احصار نہیں ہوسکتا - علامت یہ ہے کہ جو دوسرے کے سامنے اپنے عادات اور معمولات دینوی یا دینی میں محجوب ہوتا ہے اور بے دھڑک نہیں پورے کرسکتا ہے تو مغلوب ہے اور جو پورے کرسکتا ہے وہ غالب ہے - اس کے وجوہات خوا مارت ہو یا قوت نفس یا کبر سنی یا حکومت یا کثرت مجمع یا زیادتی علم وغیرہ وغیرہ - یا ایسا اصول ہے جس سے سمجھدار آدمی ہر جگہ کام لے سکتا ہے - سفر سے جن محقیقن نے منع کیا ہے اس کی بناء بھی اسی پر ہے کہ سفر موجب مغلوبیت ہے اور کسی کے لئے موجب مغلوبیت نہ ہو تو کچھ حرج نہیں اس اصول سے کفار کے مناظروں کے مجموعی میں جانے اور کفار کی کتابیں دیکھنے کا حکم بھی نکل آیا کہ جو مغلوب ہو اس کو جائز نہیں اور جو ہم پلہ ہو اس کے لئے بہتر نہیں اور جو غالب ہو اس کے لئے جائز بلکہ ضروری ہے - غلبہ کے اسباب حاصل کرنا جانے سے پہلے ضرور ہے - ( 2 ) احسان شناسی ضروری ہے : کسی کے احسان کی ناقدری نہیں چاہئے - حضرت والا نے اپنی اہانت گوارا کی اور مولوی رحیم بخش صاحب اور ریاست کی توہین گوارا نہ فرمائی - ولکن مع الخدر عن حب المال و التقدس الذی اصلہ حب الجاہ و الشرف بان درہ فی السر بعد اخذہ فی العلانیۃ - لیکن جب مال اور تقدس سے بچاؤ کے ساتھ جس کی حقیقت حب جاہ و شرف ہے اس طرح کہ اس مال کو خفیہ واپس کیا بعد اس کے کہ لوگوں کے سامنے لے لیا تھا ) اپنے اوپر تشدد اور دوسروں تو توسع : عمل بالدین میں اپنے نفس پر تشدد اور دوسروں کے لئے توسع وحوط ہے جیسا کہ حضرت والا نے باوجود بعض علماء کے فتوے کے کہ ہر بیت المال میں قریب و بعید کے علماء کا حق ہے روپیہ نہ لیا اور دوسرے علماء کو دینے سے منع بھی نہ فرمایا - اور اس کا عکس کرنا کہ اپنے نفس کے لئے توسع اور دوسروں پر تشدد نہایت نازیبا طریق ہے اس کے مفاسد اوپر ایک جگہ بیان ہوچکے ہیں - مجلس ہیجدم ( 18 ) وصولی الی اللہ کا مختصر طریقہ : فرمایا میں نے بہت دفعہ طلبہ سے اور عام طور سے لوگوں سے کہا ہے کہ دو ہاتوں پر پکے ہوجاؤ میں ذمہ لیتا ہوں اصولی الی اللہ کا ایک گناہوں سے