ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
تھانہ بھون میں دوفرط سے پانی چڑھ آیا پورب کی طرف سے ندی کا پانی ریتی محلہ کی مسجد سے آملا اور پچھاں کی طرف نالہ کا پانی مدرسہ امداد العلوم پشت تک آگیا - لوگوں نے حضرت والا سے التجا کی کہ دعا کیجئے ـ حق تعالیٰ بارش موقوف کرے - فرمایا میرے قلب پر خود برا اثر ہے اور میں ہر وقت دعا کرتا ہوں - مسجد میں مدرسہ والوں سے اور طالب علموں سے کہو سب مل کر دعا کریں - امید ہے کہ حق تعالیٰ کھول دینگے - یا حفیظ کا ختم : اور فرمایا کہ طالب علموں اور ذاکرین سے کہو بعد مغرب مسجد میں سب جمع ہو کر یا حفیظ کا ختم پڑھیں اس طرح کہ اول و آکر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور بلا قید کسی تعداد کے آدھے گھنٹے تک یا حفیظ پڑھیں اس کے بعد خوب الحاح کیساتھ دعا کریں اور نمازیوں میں سے جس کا جی چاہے شریک ہوجاوے اور عشاء کے بعد اسی طرح یا حفیظ پڑھیں مگر اجمتاع کی قید نہیں سب اپنی اپنی جگہ پر پڑھیں اور ایک ایک ہزار بار پڑھیں اور اگر جمع ہو کر پڑھ سکیں تو جمع ہو کر سہی اور دعا کریں پھر صبح کی نماز کے بعد جمع ہو کر ادھا گھنٹہ پڑھیں جیسے مغرب کے بعد پڑھا تھا - 28 شوال 1332 ھ روز یکشنبہ در پھاٹک نشست گا ہ - فوائد وا نتائج ترحم علی الخق : بفضلہ تعالیٰ حضرت والا کا مکان پختہ ہے اتنی بارش میں کبھی ٹپکنے کی بھی چندال شکایت نہیں ہوئی لیکن ترحم علی الخلق کی یہ حالت تھی کہ بار بار دعا فرماتے تھے اور جب کہیں سے مکان کے گرنے کی آواز آتی یا کسی کی تکلیف کی خبر سنتے تو ایسی پریشانی چہرہ مبارک پر ظاہر ہوتی جیسے کسی کو خود اپنی تکلیف میں ہوتی ہے - اس حدیث کا امتشال ہے واحب لا خیل المسلم ماتحب لنفسک تکن مسلما ( مسلمان بھائی کیلئے وہی بات پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو تب مسلمان ہوگے ) اور آیۃ رحمناء بینھم ( مسلمان آپس