ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
وسیع ہے لہذا اس ہوا کا اثر تمام عالم میں ہوگیا ہے اور اس سے ہوا کی رطوبات سب خشک ہو گئیں - خدا کی شان خود میدان جنگ ہی میں بارش ہوئی اور پورب میں بنگال میں بکثرت بارش ہوئی حتیٰ کہ بعض مقامات بالکل غرق ہوگئے - حق تعالیی نے ظاہر کردیا کہ ہم کسی قاعدہ کے پابند نہیں - کوئی ضابطہ ہمارا دستور العمل نہیں جو چاہتے ہیں کتے ہیں - نفعل مانرید وما نشاء( ان الہ علی علی کل شئی قدیر 12 جامع ) مفاد پرستی کا اتحاد قائم نہیں رہتا بتاریخ مذکور فرمایا جو اتفاق اغراض نفسانیہ کے واسطے ہو وہ مرض زوال میں ہے جب اغراض دوسری جانب مخالف میں یعنی نا اتفاقی میں متوقع ہوں گے وہ زائل ہو جائے گا اور جو اتفاق خالص بوجہ اللہ تعالی ہو وہ کبھی زائل نہیں ہوتا دائم قائم رہتا ہے کیونکہ اس میں کسی گرض دنیاوے کا شائبہ نہیں جس میں تدبل ہوتا رہتا ہے سب سے اچھا مناظرہ ( 34 ) 8 رمضان المبارک 1333 ھ فرمایا آج کل مناظرہ میں آفت یہ ہے کہ حکم یعنی فیصل کنندہ اس کے اجہل واحمق ہوتے ہیں کیونکہ اگر عالم فاضل ہو تو ایک جانب ضرور ہوگا اور جب اجہل ہوئے تو وہ نہ معلوم کیا سمجھیں اور کیا فیصلہ لکھیں سب میں اچھا مناظرہ معاند کے مقابلہ میں قرآن شریف کا ہے ندع ابناء نا و ابنائکم و نسانا و نسائکم و انفسنا وا نفسکم ثم نبتھل فجعل لعنت علی الکاذبین غلبہ کیفیات کا دوام مطلوب نہیں ہے ( 35 ) بتاریخ مذکور فرمایا غلبہ کیفیات کا دوام غیر مطلوب ہے بکلہ کبھی غلبہ اور کبھی مزاجت تاکہ حالت غلبہ کا لطف بھی حاصل ہو - از دست ہجر یار شکایت نمی کنم گر نیست غیبتے مذہد لزتے حضور حدیث شریف میں ہے کہ حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ سے حضرت ابو بکر اللہ عنہ نے ہوچھا کیا حالت ہے فرمایا نافق حنظلۃ کہ میں تو منافق ہوگیا انہوں نے کہا کیسے