ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
لقوا الذین آمنو قالوا آمنا اور کبھی استمرار کے لئے نہیں ہوتا جیسے حتیٰ اذا ساوی بین الصدفین فرمایا حضرت والا نے کہ میرا خیال ٹھیک ہوا کہ اذا میں استمرار کا احمتال ہے جیسا قرینہ ہو معنی لئے جاسکتے ہیں - یہ دونوں مثالیں اس کی ہوئیں کہ اذا ماضی کے لئے ہے - اور جب مستقل کے لئے ہو جب بھی یہی احتمال ہے جیسے واذا قری القران فاستمعوا یہاں استمرار کے لئے ہے - 2 ذیقعدہ روز دو شنبہ درسہ دری حضرت در مدرسہ فوائد و نتائج : ظاہر ہے - مجلس سی و ششم ( 36 ) کثرت شہوت کے لئے علاج : ایک شخص نے عرض کیا کہ مجھ کو عورتوں اور لڑکوں کی طرف اس درجہ میلان ہے کہ جنون کی سی حالت ہے - کھانے کا بھی اس کے سامنے ہوش نہیں اور نماز پڑھتا تو ہوں مگر بعض وقت یہ بھی ہوش نہیں رہتا کہ کیا پڑھا اور اس میں اس سے نہایت خائف ہوں اور اس کا علاج چاہتا ہوں - فرمایا میلان کے دو درجے ہیں - ایک تو کسی شے کی طرف توجہ اور ایک محبت یعنی توجہ تقاضے کے درجہ میں - اول درجہ تو امر طبعی ہے - حق تعالیٰ نے مرد کی طبیعت میں میلان رکھا ہے نہ یہ کسی تدبیر سے جاسکتا ہے نہ اس کے کھونے کا انسان مکلف ہے - اور دوسرا درجہ اختیاری ہے یعنی اختیار کو اس کے وجود و عدم میں دخل ہے - انسان کسی چیز میں انہمال اتنا کرسکتا ہے کہ اسی کا ہو رہے اور کسی چیز سے اتنا بچ سکتا ہے کہ محبت کا درجہ نہ رہے - جب یہ اختیاری ہے تو انسان اس کا مکلف بھی ہے - ایک علاج ہمت ہے : علاج اس کا ہمت ہے - حق تعالیٰ نے افعال اختیار یہ کو بندہ کی ہمت پر رکھا ہے اور ہمت کرنے کے بعد مدد کا وعدہ فرمایا ہے - دوسرا علاج خیال بٹانا : اور دوسرا علاج طبیعت کو اس طرف سے بھیرنا ہے - جس وقت ہیجان پیدا ہو یہ قاعدہ ہے کہ نفس دو چیزوں کی طرف ایک وقت میں متوجہ نہیں ہوسکتا - لہذا جس وقت ہیجان پیدا ہو نفس کو دوسرے کام یں لگادینا چاہئے - خواہ دین کے کام میں مثلا نماز