ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
سر سری آنے والوں کو خدمت کی اجازت : مولوی صاحب خوب یاد کر لیجئے کہ اگر ایک طالب علم ہو کہ مدرسہ میں ہر وقت اپنی کتاب سے دھیان رکھے اور مجھے مہینوں صورت نہ دکھاوے تو اس سے مجھے زیادہ محبت ہوتی ہے بہ نسبت اس کے کہ کتاب کو چھوڑ کر رات دن میری خدمت میں لگا رہے - حق تعالیٰ کے مقرب بنو - بندی کے مقرب بننے سے کیا ہوتا ہے - میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں خدمت لینا کسی سے بھی پسند نہیں کرتا ہوں اور کسی طالب علم کو اجازت نہیں دیتا ہوں خاص کر ذاکرین کے لئے تو میں اس کو بے ادبی سمجھتا ہوں - ہاں جو لوگ ایک دو دن کے واسطے آتے ہیں بشرطیکہ پہلے سے ان سے بے تکلفی ہو ان کا دل خوش کرنے کے لئے اجازت دے دیتا ہوں کہ اپنا حوصلہ نکال لو اور جو کوئی یہاں رہنے کے لئے آتا ہے تو اسکو تو دوسرا ہی کام بہت ہے - میری خدمت کریگا تو وہ کام کیسے ہوگا جس کے لئے آیا ہے - ہاں بچوں کو معاف ہے کیونکہ یہ بھی ان کا ایک کھیل ہے - جب یہ خیال آیا اسمیں الگ لگئے - دوسرا خیال آیا چھوڑ کر بھاگ گئے - بعضے بچے دوپہر کو پیر دباتے ہیں ان سے میں نے کہہ رکھا ہے کہ جب نیند آوے سو رہنا - وہ ایسا ہی کرتے ہیں نیند آئی اور پیر دباتے دباتے وہیں لوٹ گئے ٓ یہ خدمت میرے اوپر بار نہیں ہوتی - رہی بڑوں کی خدمت تو اس میں کوئی انکی غرض بھی ہوسکتی ہے - اور اس مفسدہ سے تو خالی ہے ہی نہیں جو میں نے ابھی بیان کیا - ان باتوں کو خوب یاد کرلو - مولوی صاحب نے عرض کیا جو کچھ مجھ سے غلطی ہوا کرے تو ٹوک دیا کیجئے - فرمایا میں کوئی لولیس کا سپاہی ہوں کہ ہر وقت ڈنڈا لئے تمہارے پیچھے بھرا کروں - ایک ایک بات کہاں تک ٹوکوں گا - تمہیں چاہئے کہ مجھے دیکھو اور میری سی عادتیں اختیار کرو - 13 ذیقعدہ 133 ھ بعد مغرب در مدرسہ مقام خلوت - فوائد و نتائج ( 1 ) تعلیم دین صرف کتابیں پڑھانے کا نام نہیں : تعلیم دین صرف کتابیں بڑھادینے کا نام نہیں بلکہ عبادات عادات اخلاق ان سب کا