ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اسم ذات کا درو کیا مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا اس سے مجھے خیال ہے کہ آپ مجھ سے نا خوش ہیں - فرمایا میں ناخوش ہوتا تو ممکن بھی تھا کہ تم یہ چلو پورا کرلیتے - ثابت ہوا کہ بعض وقت کسی کی امداد ہمارے ساتھ ہوتی ہے اور ہم کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا - تو جو شخص ذکر پر مداومت کرتا ہے اس کے ساتھ امداد حق ہے گو کوئی محسوس علامت اس کی نہیں ہے اس سے زیادہ اور کیا چاہئے - کیفیات محمود ہیں مقصود نہیں : نظر آنا کیا چیز ہے - ان کیفیات کو لوگ مقصود سمجھ لیتے ہیں - یہ غلطی ہے یہ کیفیات اکثر محمود ہوتی ہیں مگر مقصود نہیں - 26 شوال 1332 ھ روز جمعہ فوائد و نتائج محمود اور مقصود فرق محمود اور مقصود میں فرق یہ ہے کہ مقصود غرض کو کہتے ہیں اور اس کے حصول و عدم حصول پر فعل کا دار ومدار ہوتا ہے اور محمود وہ امر حسن ہے کہ اس کے حصول و عدم پر دارو مدار نہ ہو جیسے دوا کا میٹھا ہونا کہ محمود ہے مقصود نہیں - مقصود شفاہے اگر حصول مقصود کے ساتھ دوا میٹھی بھی ہو تو خوبی دوبالا ہے اور اگر مقصود یعنی شفا حاصل ہو تو کڑوی دوا بھی پینا چاہئے اور جب مقصود حاصل نہ ہو تو چاہئے کیسی میٹھی اور خوشگوار دوا ہے اس کا اختیار کرنا غلطی ہے - یہی حکم واردات و کیفیات کا ہے کہ جب کسی عمل میں وہ شرائط موجود ہوں جن کی تعلیم شریعت نے تصریحا دی ہے یا وہ شرائط جن کی شیخ نے تعلیم فرمائی ہے تو ان کی پرواہ نہ کرنا چاہئے - اگر عمدہ حالات محسوس ہوں فبہا ورنہ کچھ ملال نہ کرے اور اگر وہ شرائط موجود نہیں ہیں تو خواہ اس کے زعم میں معراج ہی کیوں نہ ہونے لگے مگر اس کو جالاہے والی معراج سمجھے - الحائک اذا صلی یومین انتظر المعراج وہ ضرور وسوسہ شیطانی ہے - کیفیات کے مقصود سمجھنے کے مقاصد : یہ وہ خوفناک چیز ہے کہ ہزار ہا مخلوق خدا اسکی بدولت ایمان تک کھو بیٹھے ہیں - جوگی دہریئے قادیانی سب اسی خبط میں گمراہ ہیں اور حقیقت صرف یہ ہے - و قیضنا لھم قرناء فزینو الھم مابین ایدیھم و ما خلفھم و کذلک جعلنا لکل نبی عدوا