ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
من السحر ہے ( ترجمہ : اور جو زبردستی تو نے ہم جادو رکرایا ) فرعون نے جادوگروں کو ترغیب دی تھی ترہیب کہیں ثابت نہیں - قالوا ائن لنا کاجر ان کنا نحن الغالبین قال نعم وانکم لمن المقربین ترجمہ : کہا ساحروں نے فرعون سے کیا ہم کو انعام ملے گا اگر غالب رہیں - کہا ہاں اور تم مقرب بنائے جاؤگے یعنی مال وجاہ دونوں ملیں گے - اور ماکرھتنا علیہ من السحر انہوں نے اس وقت کہا ہے کہ جب ایما لاچکے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے صحابی ہوگئے اور حقائق ان پر منکشف ہوگئیں - یہ شبہ نہ رہا کہ ساحروں کا قول ہمارے لئے کیسے حجت ہوا - امام صاحب کی نظر بہت غائز ہے - 2 ذیعقدہ 1332 ھ روز شنبہ وقت چاشت درسہ دری خود در مسجد فوائد ونتائج خوشنودی مزاج اور چیز ہے اور امر اور : قولہ بادشاہ کا حکم ہی اکراہ ہے - کوئی صاحب اس حکمت سے و دوم سے دیگر اقوام کے ساتھ تشبہ وغیرہ پر استدلال نہ کریں کیونکہ ایک امر ہوتا ہے اور ایک خوشندوی مزاج اور ایک بیجا خوشامد - مروہ ہے جس کا حاکم نے حکم دیا ہو جیسے گواہ کی طلبی بذریعہ سمن - اورخوشنودی مزاج وہ ہے جس کے لئے حاکم کا حکم صراحۃ نہ ہو اور نہ کرنے پر کچھ داروگیر نہ ہو - لیکن کرنے سے حاکم کی مہربانی کا باعث ہو جیسے کبھی کبھی ملتے رہنا - اور بیجا خوشامد وہ ہے کہ نہ اس کا حکم صراحتہ یا دلالۃ ہو نہ وہ باعث التفات حاکم ہو جیسے حکام کی تقلید میں ادرو کو بگاڑ کر بولبا یا انہیں کی طرح چلنا کہ اصلی وجہ اس کی صرف یہ ہے کہ اپنے نیچے لوگوں کے سامنے اس طرح بولتے اور چلتے ہیں کہ جیسے حکام بولتے چلتے ہیں گو یا اپنے ذہن میں یہ انہیں کی برابر معزز ہیں سو یہ سوائے کوتاہی نظر اور بے عقلی کے کچھ بھی نہیں - تشبہ باعث خوشنودی بھی نہیں : حکام کے سامنے اگر ایسا کریں تو باعث نا خوشی ہے اس کو خوشنودی مزاج اور امر سے