ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
شنبہ 22 ربیع الاول 1358 ھ مطابق 13 مئی 1939 ء خیر القرون قرنی سے خلفاء راشدین کی خلافت کا اثبات ( 15 ) فرمایا ایک شخص نے خیر القرون قرنی کے آخری لفظ قرنی سے بطور لطیفہ کے چاروں صحابہ رضی اللہ عنہیم کے اثبات کا نکتہ اس طرح بیان کیا تھا کہ لفظ صدیق کا آخر حرف ق عمر کا آخری حرف ر عثمان آخر حرف ن اور علی کا آخری حرف ی لے لیا - اور یہی چاروں حرف لفظ قرنی میں بترتیب موجود ہیں - اسی ترتیب کو کسی نے دوسرے عنوان سے اس طرح نظم کیا ہے - ابوبکر یکسو علی ایک جانب ا لف اور بے کی طرح ان کو جانو یہ تشبیہ ہے واقعی تو جگہ بھی وہ اول خلیفہ کے اول میں آیا خلافت کو گھیرے ہیں باصد صفائی - کہ محضور ہے جن میں ساری خدائی الف اور یے نے بترتین پائی یہ آخر خلیفہ کے آخر میں آئی حضرت کا اپنے سر میں تیل لگوانے پر حدیث شریف سے استدلال ( 16 ) قاری شاہ محمد صاحب حضرت والا کے سر مبارک میں تیل لگا رہے تھے - اس پر فرمایا کہ اس حدیث شریف کے لحاظ سے کہ لنفسک علیک حقا جب میں سر میں تیل ملواتا ہوں یہ خیال کرلیتا ہوں کہ یہ بھی ایک سرکاری مشین ہے جس طرح مشین کے لئے تیل کی ضرورت ہے اس کے لئے بھی تیل کی ضرورت ہے اور سرکاری مشین اس لئے کہ مسئلہ ہے کہ جب کوئی چیز غلام کی ملک میں اضطرارا بھی آجاتی ہے وہ اس کی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ وہ مولاہی کی ملک ہوتی ہے - شیخ تک اپنے باطنی اسرار پہنچانے میں اخفا ء ضروری ہے ( 17 ) مولوی عبد الرحمن صاحب وکیل پٹہ نے اپنے حالات لکھ کر حضرت اقدس کے پاس بھیجے تھے اور جواب کے لئے لفافہ رکھ دیا تھا - جواب تحریر فرما کر مولوی فقیر محمد صاحب جو کچھ عرصہ سے مولوی عبد الرحمن صاحب کے پاس ہی رہتے ہیں اور اس وقت