ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
تیسرے کمال توکل کہ اس شخص کی نظر سے بیوی کی خدمت کا سبب راحت ہونا کس سہل عنوان سے نکالا - چوتھا کمال توحید کہ اس وعدہ کرنے والے پر بالاستقلال نظر کرنے سے کیسی نفرت دلائی اور آپ کے قلب پر اس کا کس قدر بار ہوا کہ اس کو شرک سے تعبیر فرمایا - 10 ذیقعدہ 1332 ھ روز جمعہ بعد عصر بر مصلی - فوائد و نتائج کہتا ہے عبد ضعیف محمد مصطفیٰ کہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ کے تین واقعات اس حکمت چہل ویکم میں بیان ہوئے - یہ تینوں واقعات کمالات امدادیہ میں مرقوم ہیں اور حضرت والا کے اس جلسہ کے الفاظ اور کمالات امدادیہ کے الفاظ میں قدر قلیل فرق بھی تھا اور ہونا بھی چاہئے کیونکہ زبانی الفاظ اور ہوتے ہیں اور کتابی اور لیکن احقر نے زبانی الفاظ سے کمالات امدادیہ لے الفاظ کو ترجیح دی اس غرض سے کہ زبانی الفاظ کے نقل پر خواہ کیسا ہی احتیاط سے کام لیا جاوے انتا و ثوق نہیں ہوسکتا - جتنا تحریر سے - ہاں واقعہ دوم میں شروع کی چند باتیں زائد تھیں جو فائدہ سے خالی نہیں ان کو اپنے لفظ سے لکھ کر جہاں سے عبارت کمالات امدادیہ سے نقل کی حاشیہ و نشان دیدیا ہے - ایک خیال یہ بھی تھا کہ ان واقعات کا ذکر نہ کیا جاوے بلکہ کمالات امدادیہ پر حوالہ کر کے چھوڑ دیا جاوے - لیکن عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ پر اور ہوا المسک ما کر رتہ یتضوع پر نظر کر کے باجود خوف طول سے نقل کیا اور کتاب مذکور میں سے ان فوائد کو بھی نقل کردیا جو ہر واقعہ کے آگے حضرت والا نے لکھے ہیں تاکہ اس عاجز کے لکھے ہوئے فوائد کو حضرت والا کے لکھے ہوئے فوائد سے زینت ہو اور کیا عجب ہے کہ ھق تعالیٰ حضرت والا کے الفاظ اور فوائد کے طفیل میں اس عاجذ کی کتاب کو بھی قبول فرمالیں - ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم مے پذیرند بداں را بطفیل نیکاں رشتہ واپس نہ دہد ہر کہ گہر میگرد جواب الزامی وتحقیقی کا ثبوت : مجیب کو سائل کے تابع ہونے کی ضرورت نہیں کہ اس کے مذاق کے مواقف اس کی تسلی