ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
حرکات کونسا جسم کرتا ہے جسم خاکی تو چادر پر پڑا ہے - قبر سے مراد حدیث میں عالم برزخ ہے نہ کہ حفر 25 شوال 1332 ھ روز پنج شنبہ در صحن نشست گاہ وقت بعد ظہر اس وقت سجادہ صاحب انہہٹہ بھی تشریف رکھتے تھے اور اچھا مجمع تھا ـ فوائد و نتائج حقہ کا حکم حقہ پینا خلاف اولیٰ بہر حال ہۓ خواہ کیسی ہی احتیاط کے ساتھ کیوں نہ ہو - حقہ کا حکم یہ ہے کہ اگر نشہ لانے والا ہو تو حرام ہے اگر نشہ لانے والا نہ ہو تو بلا ضرورت بعض کے نزدیک مکروہ تحریمی ہے اور بضرورت جائز ہے مگر چونکہ گندی چیز ہے اس واسطے احتیاط کی ضرورت ہے کہ تازہ ہوتا رہے - نماز اور تلاوت قرآن و غیرہ کے وقت مساک سے خوب منہ صاف کرلیا جاوے بلکہ پان لائچی و غیرہ کا استعمال رہے - حدیث میں ہے - نظفوا افواھکم فنھا طرق القرآن اپنے منہ کو خوب صاف رکھو کیونکہ وہ قرآن کے راستے ہیں - اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریف تھی کہ مسواک کثرت سے استعمال کرتے تھے - حتیٰ کہ جب گھر میں تشریف لاتے تو مسواک کرتے اور فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل جب آتے ہیں مجھے مسواک کی تاکید کرتے ہیں حتیٰ کہ مجھے خوف ہوا کہ میرے دانت نہ گھس جائیں حقہ بعض مرضوں کا علاج ہے - اگر طبیب رائے دے کہ اس سے بہتر کوئی علاج نہیں ہے تو جیسا مرض ہوگا ویسا ہی اس کا پینا ہوگا - اگر مرض سخت ہے تو پینا ضروری ہوگا اور مرض سخت نہیں ہے تو پینا ضروری نہ ہوگا - تنبیہ جسم مثالی کی تحقیق جسم مثالی کی تحقیق حضرت والا کے ایک رسالہ مسمی کرمات امدادیہ کے آکر میں ایک صاحب کے استفسار کے جواب میں موجود ہے - نہایت بلیغ اور کافی و دافی تحقیق ہے جسم مثالی اور روح اعظم اور تجلی کے معانی حل کئے گئے ہیں اور عزاب قبر پر ملا حدہ کے شبہ کا جواب بھی