ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
مواعظ سے وعظ کہنا آگیا ہے - اس کا آسان طریقہ یہ ہے مطبوعہ وعظوں میں سے کسی ایک وعظ کو ہاتھ میں لے کر کھڑے ہوجائیں اس کی عبارت پڑھ کر اس کی شرح کردیں - پھر آگے چلیں ان شاء اللہ ایک ہی ہفتہ میں آمد ہونے لگے لگی - حضرت حکیم الامت رحمتہ اللہ کا پہلا وعظ : اس پر اس خادم نے دریافت کیا کہ حضرت والا نے پہلا وعظ کس طرھ فرمایا تھا - ارشاد ہوا کہ اسی طرح کہا تھا - کہ چند آیتوں کا ترجمہ کر کے مطلب بیان کیا تھا اور ختم کردیا - سب سے پہلے وعظ میں نے جہاں تک مجھ کو یاد ہے والد صاحب کے حکم سے کہا تھا جبکہ میری شادی ہوئی تھی والد صاحب تو تقسیم طعام کے انتظام کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے انہوں نے تو تو حوض والی مجسد میں جمعہ پڑھا - میں اور ماموں واجد علی صاحب جامع مسجد میں جمعہ کے لئے گئے - والد صاحب نے ماموں صاحب سے فرمادیا تھا کہ نماز کے بعد وعظ کا اعلان کریدں - چنانچہ انہوں نے اعلان فرمادیا - میں بڑا گھبرا یا کہ وعظ کیوں کر کہوں گا - میں نے ماموں صاحب سے عرض کیا کہ آپ نے اعلان کیا ہے تو آپ ہی وعظ فرمائیں - فرمایا تم کو کہنا ہوگا - بالآخر میں مجبور ہوا - منبر کے اوپر تو نہیں بیٹھا بکلہ نیچے کے حصے پر بیٹھ گیا - اور سر جھکا کر آلم ہ ذلک الکتاب لاریب فیہ چند آیتیں پڑھ کر ان کا ترجمہ کیا اور تھوڑی دیر مطلب بیان کر کے ختم کردیا اس کے بعد جو مسجد سے باہر نکلا تو مجھے ماموں صاحب نے آگے چلنے کو فرمایا - میں نے عذر کیا کہ آپ سے آگے کیونکہ چل سکتا ہوں - فرمایا اب تم مقتدا ہوگئے اور مقتدا کا احترام ضروری ہے - اگر ہم گھر کے آدمی ہی احترام نہ کریں گے تو دوسرے کیونکہ احترام کریں گے اس لئے میں حکم دیتا ہوں کہ تم آگے چلو - حکم سے مجبور ہو کر مجھے آگے چلنا پڑا - وہ میرے پیچھے چلے - اللہ اللہ پہلے بزرگوں کو مصالح پر کیسی نظر تھی - پھر رات کو مولانا شیخ محمد صاحب تھانوی کو خواب میں دیکھا - مولانا بڑے خوش تقریر تھے - مجھے مولانا سے بہت محبت تھی اور مولانا بھی مجھ سے بہت فرماتے تھے - مجھے مولانا کے اتقال کا بہت رنج تھا - میں نے خواب میں بھی یہی عرض کیا کہ مجھے آپ کے انتقال سے