ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
من قریۃ بطرت معیشتھا فتلک مسٰکنھم لم تسکن من بعد ھم الا قلیلا ( ترجمہ : اور بہت سی آبادیاں ہم وہ ہلاک کردیں جنہوں نے اترانے کو اپنا طرز معیشت بنارکھا تھا - پس یہ ان کے گھر ہیں کہ ان کے بعد بہت کم آباد ہوئے ہیں - قدرت خدا ہے کہ تھانہ بھون کے آباد کرنے والوں کو اپنی ریاست اور صنعت اور حسن تدبیر پر بڑا ناز تھا - نشیب میں قصبہ کو اباد کرنے میں یہ صنعت تھی کہ توپ کی ضروب نہ پڑے - یہ خبر نہ تھی کہ حق تعالیٰ کے یہاں اجاڑنے کے لئے ایک توپ ہی نہیں ہے - اس غرور نے کھودیا - 29 شوال 1332 ھ بروز سو شنبہ فوائد و نتائج ( واقعات سے عبرت حاصل کرنے کی تعلیم ہے مبقتضائے آیت افلم یسیرو فی الارض فتکون الھم قلوب یعقلون بھااو اذان یسمعون بھا تر جمہ : کیا نہیں سیر کی لوگوں نے زمین میں کہ ان کو دل حاصل ہوتے جن سے سمجھتے اور کان ہوتے جن سے سنتے معلوم ہوا واقعات کو بنظر عبرت دیکھنے سے آدمی اہل دل ہوجاتا ہے - ( 2 ) گھمنڈ اور بھروسہ تدبیر ہر گز نہ چایئے گو اس وقت کیسی ہی وہ تدبیر چلتی ہوئی ثابت ہو - فاعل حقیقی حق تعالیٰ ہیں جن کو اس کے خلاف پر بھی قدرت ہے - مجلس بست و ششم ( 26 ) تصرفات اہل باطن : ایک شخص نے پوچھا کیا باطنی انتظامات بھی ایسے ہی ہیں جیسے ظاہری انتظامات - فرمایا ہاں اور اس کا ثبوت قرآن سے خضر علیہ السلام کا قصہ ہے - اکثر امور اہل باطن ہی کے تصرف سے انجام پاتے ہیں جیسے خضر علیہ ولسلام نے دیوار کو ہاتھ سے سیدھا کردیا ـ 29 شوال ا1332 ھ روز شنبہ بعد ظہر فوائد و نتائج کرامات کے متعلق تحقیق ؛ چونکہ اج کل بوجہ جہالت اکثر لوگوں میں یہ غلطی شائع ہوگئی ہے کہ جس کسی کے ہاتھ