ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
علی امر النبی صلی اللہ علی وآلہ وسلم والمراد من الامر ما امر بوجوہ بہ واما لقسط الذی کا یحکم بوجوبھا وھو الشغف فلیست باختیاریۃ یتفضل اللہ بھا علی من یشا ء من عبادہ ولا یکون الطلاب فیہ سواء فلبعضم غلبۃ النسبۃ بالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و لبعضم غلبہ نسبتۃ لتوحید وکلھا محمودہ لانھا فوق اکدرجۃ التی حکم بوجوبھا ونا کانت فیما بینھا متفاوتت الماتب و ھو المراد بقول مولانا ان کلا ھما محمود ان ولا یبعد ان یکون ھذا الشغف و تبدیلہ ممکنا بتصرف الشیخ وا فادتہ فان اللہ یبدل الجبلۃ علی یدیہ ویخرق العادہ نعم علی الطالب ان لا یصر من عند نفسہ علی شئی منھا بل یفوضہ الی رای الشیخ ایکون کالمیت فی ید الغسال مجلس چہلم و نہم ( 49 ) حضرت حاجی صاحب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صورہ مبارک میں مدتوں رہے ہیں - عبد اللہ خاں صاحب مذکور کے ماموں صاحب نے کہا کہ سنا گیا ہے کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب قدس سرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صورۃ مبارک میں برسوں رہے ہیں کیا یہ سچ ہے - فرمایا ہاں میں نے یہ روایت ایک ثقہ سے سنی ہے اور ان کی نسبت غلط بیانی اور مبالغہ کا بھی خیال نہیں - وہ خوش عقیدہ بلکہ متصلب شخص ہیں - ہمارے ہم عقیدہ ہیں اور علماء کی صحبت بہت پائی ہے ان کی طرف مجھے یہ خیال نہیں ہوسکتا کہ بد عتیوں کی طرح انہوں نے بلا تحقیق ایسی بات صرف شیخ کے ساتھ عقیدت ہونے کی وجہ سے مان لی ہو اور بات فی نفسہ محالات میں سے ہے نہیں - مولانا محمد یعقوب صاحب کی معیت بالرسول علیہ السلام : - اسی کے قریب ایک بات ہے خود مولانا محمد یعقوب رحمتہ اللہ علیہ سے سنی ہے - فرماتے تھے کہ جب میں نے حدیث شروع کی تو مجھے بداہتہ معلوم ہوا کہ میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ متحد ہوں اور وہ علوم القا ہوتے تھے کہ اب نہیں ہوتے - ان میں سے بعضے علوم بیان بھی کئے تو عجیب عجیب علوم تھے جس کسب سے حاصل نہیں ہوسکتے - 13 ذیقعدہ 1333 ھ درمیان