ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
سب کا نگران رہنا چاہئے گناہ سب میں ہیں - صرف نماز کثرت سے پڑھنے اور روزہ رکھنے کا نام دین نہیں ہے بعض افعال کی صورت نیک ہوتی ہے اور حقیقت بد اور اچھے اچھوں کی نظر بعض وقت اس کی نہیں پہنچتی بلا صدور معصیت بھی استغفار کرتا رہے - توبہ پلید کو پاک کرلیتی ہے : اس کے لئے ایک مفیدہ تدبیر یہ ہے کہ بلا صدور ( یعنی اپنے نزدیک ) معصیت بھی توبہ واستغفار کرتا رہے - استغفار میں وہ اثر ہے جو مٹی میں ہے کہ بری سے بری اور گندی سے گندی چیز کو چند روز میں پاک صاف اور اپنا ہمجنس کرلیتی ہے یا جیسے طبیعت انسانی مد بر بدن ہے کہ اگر کوئی دوا وغذا وغیرہ میں کما حقہ قاعدہ پر چلنا چاہئے تو ممکن نہیں کچھ نہ کچھ کاتاہی اور غلطی ہر شخص سے ہوتی مگر حق تعالیٰ نے طبیعت کو وہ اثر دیا ہے کہ سب کوتاہیوں کا تدارک کرلیتی ہے تو ایسے ہی توبہ واستغفار سب تقصیرات کا تدارک کرلیتا ہے - اسی معنی کر حدیث میں کلکم خطاؤن و خیر الخطائین التوابون یعنی تقصریات سب ہی سے ہوتی ہیں اور اچھے وہ ہیں جو توبہ سے ان کا تدارک کرلیتے ہیں کیمیا وارد کہ تبدلیش کند گرچہ جوئے خوں بود ٹیلش کند فاتعالیٰ الا من تاب وآمن و عمل ؑ عملا صالحا فاولئک یبدل اللہ سیئاتھم حسنات سئیات سے مراد اہل لطائف کے نزدیک خود وہ طاعات ہیں جسمیں تقصیرات واقع ہو جاتی ہیں مگر حق تعالیٰ پھر بھی ان کو حسان ہی میں شمار فرمالیتے ہیں - ( کذا سمعتہ من مولائی عثیرہ مرۃ ) ( 2 ) مثنوی سے کوئی استنباط : مثنوی کا طرز جیسا نرالا اور دقیق ہے مطالعہ کرنے والوں پر ظاہر ہے اس میں سب کچھ ہے لیکن استنباط کرنا کوئی آسان بات ہیں - بلا تشبیہ جیسے قرآن مجید میں سے باوجود اس کے جامع وہنے کے استخراج سہل نہیں ایسی کتاب سے کسی مسئلہ کا فیصلہ سمجھنے کے لے غایت درجہ کی لطافت فہم اور دقت نظر اور جامعیت کی ضرورت ہے اور یہ علماء حقانی ہی کا حصہ ہے - دیوان حافظ سے فال کھولنا :