ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
جنت میں ہوں تو اس سے ذرہ برابر قرب نہیں بڑھتا اور اگر یہ دیکھے کہ سو رکھا ہوں تو ذرہ برابر بعد نہیں ہوتا - خواب فی نفسہ مؤثر نہیں ہے - ہاں قرب و بعد پر بعض خواب مرتب ہوسکتا ہے یعنی اگر اچھا خواب تو بعض احوال میں علامت ہے کہ اعمال قرب میں سے تم سے کوئی عمل ہوا ہو اور اگر بر اخواب دیکھو تو اسی طرح اس کی علامت ہے کہ کوئی برا عمل ہوا ہے - غرض خواب علامت سے بڑھ کر نہیں جیسے سرخ و سبز جھنڈے ریل کے چلنے اور رک جانے میں - مجلس بست و ہشتم ( 28 ) طاعون سے بھاگنا کیون جائز نہیں: تکلموا الناس علی قدر عقولھم : آج حضرت والا پھر مسجد تشریف لے گئے - پیر کی تکلیف کم ہوگئی - ایک محسن آدمی آئے اور حضرت والا سے مصافحہ کیا اور ذرا دیر بیٹھ کر چلے گئے - تو حضرت والا نے ان کی تعریف کی کہ نہایت سمجھدار آدمی ہیں - یہ تحصیلدار تھے جب ان کی پنشن ہوگئی اور مکان پر آگئے تو میرے پاس آئے اور کسی عالم کے معتقد نہ تھے - مجھ سے سوال کیا کہ طاعون سے بھاگنا کیوں جائز نہیں - میں نے کہا جہاس سے بھاگنا کیوں جائز نہیں حالانکہ علت بھاگنے کی مشترک ہے یعنی حفاظت نفس - یہ لا جواب ہوئے - میں نے کہ اصل یہ ہے کہ جان ہماری ملک نہیں بلکہ حق تعالیٰ کی ملک ہے جہاں اس کی حفاظت کا حکم ہو ہم کو حفاظت کرنا چایئے اور جہاں اتلاف کا حکم ہو اتلاف کرنا چاہے - طاعون سے بھاگنے کو منع فرمایا ہے لہذا جائز نہیں - علت امر حق تعالی ہے - بڑے خوش ہوئے اور بڑی اچھی طرح ملتے ہیں یہ ان کی سلامت فہم کی بات ہے کہ جواب سے تشفی ہوگئی اور بیحد خوش ہوئے ورنہ آج کل کے عقلمند ظاہری حکتمیں تلاش کیا کرتے ہیں اور اصلی اور حقیقی جواب سے کبھی ان کی تسلی نہیں ہوئی - 30 شوال 1332ھ روز سہ شنبہ وقت چاشت درسہ دری خود در مسجد فوئد و نتائج ( 1 ) دوسرے کا ہنر اور اپنا عیب دیکھنا چاہئے ؛ دوسروں کے ہنروں پر نظر کرنا اور عیبوں پر نہ کرنا اورا پنے نفس کے ساتھ اس کا عکس کرنا