ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
پڑھنے لگے یا ذکر میں یا تلاوت وغیرہ میں مشغول ہو جاوے - خواہ دنیا کے کام میں مثلا کسی کے پاس جا بیٹھے وغیرہ وغیرہ - تیسرا علاج اس علاج کی طرف سے بھی خیال بٹانا : اور ایک علاج یہ بھی ہے کہ اس ہیجان کی طرف مطلق التفات ہی نہ کرے اور سمجھ لے کہ اس سے میرا کچھ نہیں بگڑتا خیال ہے آتا ہے آیا کرے - یہ نہایت مجرب علاج ہے - عرض کیا کیسے التفات نہ کروں - نماز و ذکر وشغل میرا سب غارت ہوگیا - کسی وقت وہ خیال دور نہیں ہوتا فرمایا یہ خیال درجہ اولے ہے - اس پر گناہ نہیں - تم اپنے فعل کے مکلف ہو ان خیالات کا مرتبہ ظہور میں آجانا تمہارا فعل ہے - جب تک یہ نہیں مطلق گناہ و مواخذہ نہیں - اگر ساری عمر بھی طبیعت اپنا کام کئے جاوے تو آپ کا کوئی نقصان نہیں - چوتھا علاج دعا : عرض کیا کوئی وظیفہ ایسا بتادیجئے جس سے یہ بلا دور ہو جاوے - فرمایا وظیفوں سے کچھ نہیں ہوسکتا - علاج وہی ہے جو میں بتایا - بجائے وظیفہ کے دعا کیجئے - ہمت سے کام لیجئے اور دوسرے کسی کام میں لگ جایا کیجئے اور حق تعالیٰ سے بالحاح وزاری دعا مانگا کیجئے کہ مجھے ان آفات سے محفوظ رکھے دعا سے یقینا اثر ہوتا ہے ہر مشکل میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے 7 ذیقعدہ 1332 ھ بعد مغرب روز سہ شنبہ در مسجد مقام تخلیہ فوائد و نتائج ( 1 ) مرض کے اظہار میں شرم نہ چاہئے : مرض خواہ کیسا ہی شرمناک اور ناگفتہ بہ ہو مگر معالج کے سامنے شرمانا نہ چاہئے - حدیث میں ہے - انما شفاء العی السوال ترجمہ : نا واقف کا علاج پوچھنے ہی سے ہو سکتا ہے - ( 2 ) معالج کو دلسوزی سے علاج کرنا چاہئے - عالم کو ہر قسم کے سائل اور اہل ضرورت کے ساتھ دلسوزی کرنا نہ کہ اس کی تحقیقر اور اس کے ساتھ استہزاء جیسا کہ بعض