ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
لے لیتا ہوں باقی واپس یعنی ایک دن کی آمدنی سے زیادہ نہیں لیتا ہوں - ایک شخص کو جب یہ معلوم ہوا تو کہنے لگے کہ اچھا ایک ہی دن کی آمدنی لے لیجئے مجھے زیادہ پر اصرار نہیں آپ کا کہنا کردوں گا آج یہ لے لیجئے اور کل یا پرسوں کو پھر اتنا ہی لاؤں میں نے کہا میں - دوبارہ دوسرے میہنہ میں لوں گا - قصہ تحصلداد صاحب : فرمایا حضرت والا نے ایک شخص یہی تھانہ بھون میں میرے پاس آئے - یہ صاحب بھوہال میں تحصلیدار تھے - ایک اور شخص بھی ان کے ساتھ تھے - تحصیدار صاحب نے پچیس روپیہ پیش کئے میں نے کہا یہ یہ بہت ہیں انہوں نے ہر چند اصرار کیا مگر میں نے دس روپیہ لئے باقی واپس کردئے - جب تحصیلدار صاحب چلے گئے تو وہ دوسرے شخص میرے پاس بیٹھے تھے انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم گھر سے چلے تو تحصیلدار صاحب نے اول نذرانہ کے لئے دس روپیہ نکالے مگر پھر کہا کہ یہ بہت تھوڑے ہیں میری شان کے بھی خلاف ہے اور حضرت کی شان کے بھی کم سے کم پچیس تو ہوں چنانچہ وہ پچیس ہی لائے تھے - قدرت خدا کی آپ نے دس ہی لئے - فرمایا حضرت والا نے کہ مجھے تو اس کا علم بھی نہ تھا میں شاید پانچ ہی لیتا اور بیس واپس کرتا مگر دس لینے کی وجہ یہ ہوئی کہ میں نے ایک روز پہلے قرض ایندھن خریدا تھا جس کی قیمت دس روپیہ تھی - صبح کو میں نے حق تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ آج دس روپیہ بھیج دیجئے تو یہ قرض ادا ہو جاوے جس وقت یہ پچیس روپے آئے تو میں نے کم ہی لینا چاہئے مگر پھر حق تعالیٰ سے ڈر معلوم ہوا کہ کہیں گے کہ ہم بھیجتے ہیں اور یہ لیتا نہیں اس واسطے میں نے دس لے لئے اور جو کچھ واقع ہوا ہو جو تحصیلدار صاحب کے ساتھ نے بیان کیا یہ حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ مجھے مال سخت سے بچالیا - 14 ذیعقدہ 1333 ھ روز سہ شنبہ فوائد و نتائج ( 1 ) تادیب بقدر تحمل چاہئے : یہ طالب علم جن کو امارت مزاج پر تنبیہ فرمائی گئی نہایت قوی الجثہ اور جنگجو اور جاہل مزاج