ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
چاہا تو حضرت والا نے ان کو ڈانٹا اور فرمایا تم کو اتنے دن یہاں ہوئے مگر اب تک اس سے آشنا نہیں ہوئے کہ دین کیا چیز ہے - بہت سی کتابی﷽ںں پڑھ لینے یا وظیفے گھونٹنے کا نام دین نہیں ہے - دین میں اصلاح عادات بھی داخل ہے اور اسی کو تہذیب بھی کہتے ہیں لوگوں کی گردنیں بھلانگنا کس نے بتایا ہے - تم تو سامع ہو آواز دور تک پہنچتی ہے جہاں جگہ ملی وہیں کیوں نہٰں بیٹھ گئے اور پاس ہی بیٹھنے کا شوق تھا تو پہلے سے آئے ہوتے - جاؤ یہاں سے اٹھ جاؤ جب تک تہذیب نہ سیکھ لو ہمارے پاس مت آؤ - آڑ میں بیٹھو اور وہیں سے سنو - 10 ذیقعدہ 1332 ھ روز جمعہ بر مصلے عصر فوائد و نتائج ( 1 ) ہر ہر بات پر نظر رکھنا تربیت ہے : کمال تربیت یہی ہے کہ چھوٹی بڑی سب باتوں ہر نظر ہو - اس کا ماخذ کہ ہر بات کا اہتمام ہو یہ آیت ہے - یایھا الذین آمنوا ازا قلیل لکم تفسحوا فی المجالس فافسحوا الآیۃ ترجمہ : - اے ایمان والو جب تم مجلس میں جگہ دینے کو کہا جاوے تو جگہ دو یعنی مجلس میں جگہ کم ہو اور لوگ زیادہ آجاویں تو دبکر بیٹھ جاؤ یہ ایسی معمولی بات ہے کہ بقول اہل فطرت زمانہ خود تعلیم کر لیتا ہے مگر حق تعالیٰ نے ایک آیت شد و مد کے ساتھ اس کے لئے اتاری - ( 2 ) دین اصلاح عادات کا نام ہے : - قولہ دین میں اصلاح عادات بھی داخل ہے یہ بعینہ اس حدیث کا ترجمہ ہے انما بعثت لا تمم مکارم الاخلاق یعنی میں صرف اس واسطے بھیجا گیا ہوں کہ عمدہ عادات کی تکمیل کردوں - معلوم ہوا کہ اصلاح عادات بھی دین کا بڑا جزو ہے - اس مضمون کی آیات وا حادیث بہت ہیں اور لوگوں کی گردنیں بھلا نگ کر جانا بالتصریح حدیث جمعہ میں منع آیا ہے با وجود صف اول کی فصلیت کے اور جہاں یہ فضلیت بھی نہ وہاں کا حکم تو ظاہر ہے -