ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
ختم کرنا چاہیئے اماما رکوع میں شامل ہوجائے فرمایا امام کے ساتھ شامل ہونا جانا چاہیئے - اگر نصف پڑھ چکا ہو کیوکہ واجب ادا ہوگیا ( لان بعض القنون قنوت 12 جامع ) مقتدی تشہیر مکمل کئے بغیر آگے نہ بڑھے صاحب موصوف اگر امام قعدہ اخیرہ میں قبل از فراغ مقتدی سلام پھیردے تو مقتدی کو بعد فراغتدروس و دعا سلام پھیرنے چاہئے یا ہمراہ امام - فرمایا ہمرا مام جبکہ تشہد پڑھ چکا ہو اس پر ایک طالب علم سوال کیا اگر قعدہ اولیٰ میں امام قبل از فراغ مقتدی قائم الی الثالثہ ہوجائے فرمایا تشہد ختم کر کے کھڑا ہونا چاہیئے - سائل نے کہا کہ اگر وہا تنی دیر میں تیسری رکعت ختم کردے تو فرمایا کچھ حرج نہیں پیچھے پیچھے چلا جائے اقتداء کی حقیقت عدم تقدم ہے وب وہ عام ہے تاخیر و معصیت کو خاص معیت لازم و ضروری نہیں تروایح کا مسبوق وتر کیسے پڑھے صاحب موصوف جو شخص اثنا تروایح میں شامل ہو وہ تر مع الامام بالجماعۃ قبل از تمام تراویح پڑھ سکتا ہے یا نہیں - فرمایا ہاں ایسا ہی چاہیئے کیونکہ تروایح کا بعد الفرض ہونا ضروری ہے قبل از وتر ہونا ضروری نہیں چاہے بعد الوتر یا قبل الوتر مبتدی کو پڑھانے کا طریقہ ( 31 ) بتاریخ مذکور - ایک مبتدی منطقی متعلم سے کچھ سوال کیا معلوم ہوا کہ سمجھے نہیں ہیں - فرمایا مبتدی تو آموز کو اصطلاحی الفاظ چھوڑ کر کے سہل الفاظ میں سمجھانا چاہیئے اور پھر اصطلاحی الفاظ کو ان پر منطبق کردیں اول معنونات ذہن نشین ہوجائی پھر عنوانات بسہولت سمجھ میں ا جائیں گے لیکن اس کے واسطے ذیادہ قدرت کی ضرورت ہے نو آموذ مدرس ایسا نہیں کرسکتے - قدرت الہٰ بہر حال غالب ہے ( 32 ) بتاریخ مذکور فرمایا اس مرتبہ اہل سائنس نے دعویٰ کیا تھا کہ بارش نہ ہوگی اور علت یہ ہے میدان جنگ تین سو میل کا ہے ہوا میں بارود کا اثر آگیا ہے اور چونکہ میدان