ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
ایسے ہی شیخ بھی سمجھ سے کام لے اس فن کے استعمال میں تقلید کو طلاق دے اس فن میں تقلید کرنا حکما غیر مقلدی ہے البتہ دوسرے محققین پر اعتراض نہ کرے - جس طرح بعضے چشتیہ پر اعتراض کرنے کے لئے سماع کی حرمت کی سب ضعیف ہیں اور استدلال کے واسطے کم از کم حدیث حسن کی ضرورت ہے رہے آلات بعض صوفیہ نے اس میں تفصیل کی ہے اور احادیث منع کو معلل بعلت افضاء الی الفساد کہا ہے اور مشتمل علی لمصلحتہ کوطبل سحور وغیرہ پر قیاس کیا ہے جس کو فقہائ نے مباح کہا ہے اور بھائی ہم تو اسے بھی منع کرتے ہیں مگر متشددین کے جواب میں اتنا کہنا پڑا کسی کی طرفداری مقصود نہیں ہم سخن سنج ہیں گالب کے طرفداری نہیں - ( للہ درہ حیث حقق تحقیقا لم یقرع الا ذان ولم یتفوہ بہ لشان 12 جامع ) حضرت شاہ اسمعیل کے اقوال ( 115 ) بتاریخ مذکور فرمایا تعجب ہے کہ مولاا اسماعیل شہید کے اقوال کی تو تاویل نہ کی جاوے بلکہ حکم تکفیر جاری جاوے اور منصور کو ذیل تاویل میں پوشیدہ کیا جائے - بایزید نے کہا سبحانے ما اعظم شانی تاویل کر لی گئی بزرگ ہیں کوئی حالت ہوگی حالانکہ واقعات سے جیسی ان کی بزرگی ثابت ہے ایسی ہی ان کی - اتباع شریعت اور محبت شیخ ( 116 ) بتاریخ مذکور - فرمایا عدم اتباع شریعت سے مردود مطلق اور شیخ کا اتباع و محبت کم کرنے میں اس طریق کا مردود ہوجاتا ہے شیخ سے جتنی محبت ہوگی اتنی ہی جلدی ترقی ہو گی مگر حب مراد عقلی ہے حب طبعی نہیں حب طبعی و عشقی بعض کو ابتداء ہوتی ہے اور انتہاٰ میں اکثر محض حب عقلی ہی عقلی رہ جاتی ہے - ایسی نماز جس میں وسوسہ نہ ہو ( 117 ) 22 رمضان المبارک 1333 ھ فرمایا ایک شخص نے مولانا محمد یعقوب صاحب سے کہا کہ ایسی نماز کون شخص پڑھ سکتا ہے کہ لا یحدث فیھا نفسہ فرمایا تم نے کبھی اس کا قصد بھی کیا ہے جو کامیابی نہ ہوئی ہو اگر آپ نے تجربہ کیا ہوتا تو اس سوال کا