ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
کسی صورت میں مضر تو ہے ہی نہیں مولانا رومی تو مطلقا فرماتے ہیں غم چو بیتی زود استغفار کن غم بامر خالق آمد کار کن پھر فرمایا قبض محض شیخ کی تسلی سے بھی رفع ہوجاتا ہے - ان کا معمول تھا کہ سام کے وقت یہ ایک عاقل دوست کے یہاں افطار کرنے جایا کرتے تھے حسب دستور گئے اور افطار کے وقت علیحدہ ہو بیٹھے - انہوں نے کہا کہ تم میری حالت معلوم ہونے پر بھی روادار نہ ہوگے ساتھ کھانا پینا تو درکنار رہا - انہوں نے بے ساختہ کو مابیش ازیں سست کہ کافر ہوگئے ہوگئے کیا ہاں - انہوں نے کہا اچھا کیا ہوگئے ہر شخص آذاد ہے جو مذہب چاہے اختیار کرے مگر اس سے تعلقات دوستی و شرکت خود و نوش کے کیوں قطع ہوگئے کھاؤ- کھانا کھایا بعد فراغت انہوں نے کہا میں چونکہ تمہارا دوست ہوں اس لئے ایک صلاح بتلاتا ہوں کہ تم مولانا فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی سے مل آؤ- کہا میں ایسی فضول حرکت نہیں کرتا وپ ملا آدمی وہ میرے اشکالات فلسفیہ کا کیا جواب دیں گے ایک بات میں خاموش کردوں گا انہوں نے کہا کیا حرج ہے تم چلے جاؤ میری خاطر سے فضول ہی حرکت کرلو وہ راضی ہوگئے اور چلے راستہ بھر میں خوب اعتراضات جمع کئے جب وہاں پہنچے سلام کیا اب ان وساوس و شبہات واشکالات کو دیکھتے ہیں تو سب رخصت بحمد اللہ