ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی حبیبہ الکریم دنیا نے اپنا رنگ بدلا زمانے نے کروٹیں لیں عالم میں تغیر ہوا تمام کائنات کچھ سے کچھ ہوگئی - جدھر دیکھئے نمائش کا ظہور اثر فقدان مسجدوں میں نمائش خانقاہوں میں نمائش حجروں میں نمائش عبادت میں نمائش مجالس میں نمائش ذکر و شغل میں نمائش کسی کام میں خلوص نہیں آہ بھی ہے تو بے تاثیر نالہ بھی ہے تو بے اثر دعاؤں میں پذیرائی کہاں فقراء و مشائخ کی صحبتوں میں دل بستگی نہیں - علماء و فضلا ئ تقرب حقانیت سے خالی ان کی وضع ان کی قطع ان لے لباس ان کے مشاغل ان کی معاشرت سب میں فرق نہ وعظوں میں لطف نہ گفتگو میں مذہ دشواریاں ہوں وہ کم ہیں - یہ کہاں جائیں کہاں پیاس بجھائیں کس سے راستہ پوچھیں کس کو رہبر بنائیں ؟ ان کو آب حیات کا سر چمہ کہاں ملے ؟ یہ خضر کو کہاں پائیں ؟ یہ سب کچھ ہے پھر بھی دنیا خالی نہین ڈھونڈنے والے ڈھوند لیتے ہیں اور پانے والے پا جاتے ہیں - خدائے بر ترو بزرگ خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون کے فیوض و برکات کو ہمیشی قائم رکھئے ان میں روز افزوں ترقی ہو اور تمام ان سے مستفید اب بھی وہاں شریعت کی دشمن روشن ہے اب بھی وہاں آفتاب معرفت درخشاں و تاہں ہے اب بھی وہاں ابر رحمت گو ہر افشانی کر رہا ہے اب بھی وہاں ہدایت کا دریا موجزن ہے لوگ آتے ہیں اور سیراب ہو کر چلے جاتے ہیں - ہنوز اں ابر رحمت درفشاں است خم و خمخانہ بامہر و نشاں است حکیم امت مصروف علاج ہے - مریض آتے ہیں اور صحبت پاکر واپس جاتے ہیں ہر ایک علاج اس کے مرض کے مواف ہر ایک کا نسخہ اس کے مزاج کے مطابق تشخیص جدا تجویز جدا پرہیز جدا غذا جدا تدبیر جدا تربیت جدا تعلیم جدا ہر ادا اس کی جدا عشوہ جدا ناز جدا سطوت جدا شان خدا ساز جدا