ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اہل علم کی ایک غلطی ( 96 ) بتاریخ مذکور - فرمایا اہل علم میں یہ غلطی مثل وباء عام کے سرایت کئے ہوئے ہے کہ اپنی غلطی کے مقر اور خطا کے معترف ہوتے - لا ادری ولا اعلم کا نام نہیں جانتے جو منہ نکل گیا وہ کا لحجر ہوگیا - زمین ہٹ جائے آسمان پھٹ جائے مگر مولوی صاحب اپنے قول سے رجوع نہیں کرتے - خدا تعالیٰ محفوظ رکھے سخن پروری سے ( بلکہ یہ تو سخن پرستی ہے 12 جامع ) ایک صاحب نے کہا شاید اسی وجہ سے کہا گیا ہے اعلم ھو احجان الا کبر فرمایا ایک تو معنی اس کے یہ ہیں اور بعض نے اور معنی بیان کئے ہیں - زمن سابق میں دستور تھا کہ سلاطین بے حجاب عوام وخواص سے گفتگو نہیں کرتے تھے متعدد رواق سامنے پڑے رہتے تھے خواص الناس کی خصوصیت کا اثر یہ تھا کہ درمیان میں صرف ایک پردہ حائل ہوتا تھا اس قریب کے پردہ کا نام حجاب اکبر ہوتا تھا - پس اسی اعتبار سے العلم ھو الحجاب الاکبر کہا گیا - گویا اس کے معنی ہیں کہ علم سے ممکن الوصول قرب تک رسائی ہوتی ہے - وھذا علی عکس السابق اور حضرت حاجی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ اعلم بالاشیاء الممکنۃ ھو الحجاب الاکبر عن التوجہ الی لواجب نعم العلم الاشیاء المملنۃ اذا کان للحق ھو عین العلام بالحق وھو لیس بالحجاب الاکبر علم اغیار ہی حجاب اکبر ہے خواہ وہ غیر یہ خود ہی ہو - اس کی تو شان ہونا چاہیئے میاں عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست تو خود حجاب خودی حافظ از میاں بر خیز اللہ والوں کی کیفیت ( 97 ) بتاریخ مذکور فرمایا اہل اللہ لبھی دنیاوی مصائب و شدائد سے معتبر نہیں ہوتے ہمیشہ توجہ الی الحق میں مشغول رہتے ہیں - کسی کا خلاف و شقاق ان کو برانگخیتہ نہیں کرتا دریائے فراوان نشود تیرہ بسنگ عارف کہ بر نجد تنگ آبست ہنوز ریاء سب کے بعد جاتا ہے ( 98 ) بتاریخ مذکور - فرمایا محققین نے تصریح کی ہے کہ اخلاق ذمیمہ میں سے ریاء