ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اہل عقل کی بے بسی : ( 91 ) بتاریخ مذکور - فرمایا تعلق علم الواجب بالممکنات میں حکماء کا اختلاف مشعر ہے - کہ حقیقت حال تک اکثر کی رسائی نہیں ہوئی اور یہ مباحث قیاس الغائب علی الشاہد ہیں یعنی مخلوق کو خالق پر قیاس کرتے ہیں اور حادث کو احکام قدیم کا مقیس علیہ ٹھہراتے ہیں - شرف لا ندری سے محروم ہیں - جہل مرکب میں مبتلا - حمق محض گرفتار - جہالت و نادانی میں پھنسے ہوئے اور جن کو اپنے علم کے متعلق کی کیفیت نہ معلوم ہو وہ ھق تعالیٰ چانہ کے علم پر زبان درازی کریں - نعوذ باللہ ) ان ھذا العجب عجاب حنفیہ کی فضیلت ایک علمی لطیفہ ( 92 ) بتاریخ مذکور - فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب بطور لطیفہ فرمایا کرتے تھے کہ حنفیت کلام مجید سے ثابت ہے قال اللہ تعالیٰ اطبعوا اللہ واطیعوا الرسول و اولی الامر منکم اولی الامر سے مراد مسلمان سلاطین و ملوک ہیں - اور سلاطین و ملوک اکثر حنفی ہوئے ہیں چنانچہ اب بھی مدت سے سلاطین روم حنفی ہوتے آرہے ہیں اور حنفی کا مطیع فروع میں عامل با لحنفیتوگا - نواب صدیق حسن کی عبارت پر ایک صاحب سے مکالمہ ( 93 ) بتاریخ مذکور - فرمایا کہ قنوج میں بعضے غیر مقلدوں نے میری دعوت کی اسی جلسہ میں ایک شخص نے نواب صدیق حسن خان کی ایک کتاب کی عبارت جس میں تقلید کی مذمت لکھی تھی دکھلا کر رائے پوچھنے لگے جس سے مقصود پر محاجہ تھا - میں نے ان سے کہا کہ آیا اس مضمون میں خطا کا احتمال بھی ہے یا نہیں - سائل نے ایک قہقہ لگایا اور کہا بس سمجھ گئے اب جواب کی حاجت نہیں نامعلوم وہ کیا سمجھے - میرا مقصود اس سوال سے یہ تھا کہ اگر یہ کہیں گے کہ محتمل الخطاء ہے تب تو میں کہوں گا کہ پھر یہ قابل استدلال نہیں - ( لانہ اذا جاء الاحتمال بطل الاستدلال 12 جامع ) اور اگر کہیں گے کہ خطا کا احتمال نہیں تب کہوں گا تم کو جواب دینے سے کیا حاصل جبکہ تم ایک شق کا یقین کرچکے ہو جواب ہمیشہ متردو کو نافع ہوتا ہے - پھر