ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
کثیر من الا عمال الواجبۃ کالذ کوۃ والعقاب والقیام بالشہادۃ وامثالھا ترجمہ اور وہ لوگ جو فضول کام سے بچتے ہیں - عراض عن اللغو کو بہت سے ضروری اعمال پر مقدم کیا جیسے زکوٰۃ اور عقاب اور شہادت وغیرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاطب بن بلتعہ کا خط کھلوایا : اور اگر کسی صورت میں دوسرے کا خط دیکھنا ان تینوں علتوں سے خالی ہو اور کاتب ہی کی کوئی مصلحت بھی ہو تو حکم عدم جواز بھی مرتفع ہو جاویگا اور مندوب ہو جاویگا جیسے ماں باپ کا اولاد کے خطوظ کی نگرانی رکھنا - استاد اور اتالیق اور مربی کا طلبہ کے خطوط کو دیکھنا یا حاکم کا رعایا کے اقوال وافعال کی خبر رکھنا کہ یہ سب کہیں جائز ہیں اور کہیں ضروری - حضور سرو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاطب بن بلتعہ کا خط لے جانے والے بے بالجبر چھنوالیا - حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باخبری و قال تعالیٰ و یقولون ھو اذن خیر لکم یعنی منافقین اعتراض کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو مجسم کان ہیں ( یعنی آپ کو ہر ہر خبر پہنچتی ہے ) فرمادیجئے ہاں مجسم کان ہوں تمہارے بھلے کے لئے اور اگر خط کے دیکھنے کو بلا کسی علت کے ممنوع کہا جاوے تو ہزاروں مفاسد کا فتح باب ہوتا ہے جن کا خلاصہ آزادی و خود سری ہے - ایک معزز کی بیٹی کا بوجوہ عدم نگرانی بھاگنا : ماں باپ اولاد کو منع نہ کریں - استاد طلبہ کی باتوں میں دخل نہ دیں حاکم رعایا کی نگرانی نہ کرے تو تربیت و سیاست کچھ بھی نہ ہوسکے - ایک معزز شخص نے بتقلید یورپ اپنی اولاد کو آزادی اور خود مختیاری کے ساتھ رکھا - کئی بیٹیاں تھیں - ہر ایک کو ایک ایک کمرہ رہنے کو اور