ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
پہلے یہ سوچ لیا جاوے کہ فلاں فلاں لفظ میں کہونگا یا اتنا ماروں گا پھر اسکا التزام کر لیا جاوے کہ جتنا سو چاہے اس سے زیادہ نہ ہونے پاوے - ( سبحان اللہ کیا چشکلہ ہے ) مجلس پنجاہ و نہم ( 59 ) خانگی مناشقات : ایک شخص نے عرض کیا کہ میں نے ایک مولوی صاحب ذی علم اور صحبت یافتہ کو دیکھا کہ اپنے ایک بزرگ شیخ وقت سے خانگی باتوں میں بگار بیٹھے حالانکہ وہ باتیں بہت معمولی تھیں اور ان کی چشم دید بھی نہ تھیں - عورتوں سے سنی سنائی تھیں ان کی حالت دیکھ کر مجھے اپنی حالت پر مسرت ہے کہ مجھے بھی اپنے خاندانی بزرگوں کے گھر میں اسی طرح کی شکایتیں پیش آئیں اور وہ واقعی تھیں - میں نے بچشم خود اپنے بچوں پر زیادتی اور ترجیح بلا مرجح دیکھی - گھر میں دوسرے بچے بھی تھے ان کے کھانے پینے عادات کی نگرانی بہت کافی ہوتی تھی اور میرے بچوں کو کوئی منہ بھی نہیں لگاتا تھا - ایک بچہ بیمار تھا اور سخت تکلیف تھی اس کی کوئی خبر نہ لیتا تھا اور میں بوجہ ادب والدین کے کچھ نہ کہہ سکتا گویم مشکل و گر نہ گویم مشکل میں تھا - خانگی الجھن کے وقت دعا کرنا : ایک مہینہ کامل میں ضبط کیا اس خیال سے کہ ممکن ہے میں غلطی پر ہوں اور ایسا نہ ہو کہ مجھ سے زیادتی ہوجاوے سوائے ایک دن کے کہ میں نے کچھ کہا اور معا خیال ہوا کہ تجھ سے ضرور زیادتی ہوجاوے گی اس واسطے بات پوری بھی نہ ہونے دی اور بیچ سے کاٹ کر مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھی اور توبہ استغفار کیا اور دعا مانگی کہ یا اللہ میرے لئے کوئی سبیل آسانی کی نکال دیجئے - چنانچہ حق تعالیی نے ایسے اسباب مہیا کردئے - حضرت والا نے اس کو دعاوی کہ حق تعالیٰ برکت دیں وہی حافظ ہیں - اس نے عرض کیا ااس دن کی حرکت پر مجھ کو بہت قلق ہوا اور میں نے مثنوی معنوی جلد اول کھولی تو اس میں قصہ خرگوش و شیر نکلا جس میں یہ اشعار بھی تھے -