ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
تصدیق و توثیق از :- حضرت حیکم الامۃ مجدد الملت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب دامت برکاتھم بسم اللہ الرحمن الرحیم بعد حمد و صلوۃ ناکارہ آوارہ اشرف علی تھانوی عرض کرتا ہے کہ اس عجاملہ حاضرہ کے متلعق مجھ سے اظہار واقع کی درخواست پر بامتشال حکم شرعی والا تکتموا الشھادہ سطور ذیل لکھتا ہوں کہ میں نے اس مجموعہ ملفوظات ملقب بہ بزم جمشید اور اس ضمیہ کے مسودہ کو جس کو جناب وصل بکگرامی سلمہ تعالیٰ نے نہایت خلوص و شوق واحتیاط سے ضبط کیا ہے - نظر غائر سے دیکھا اور مواقع ضرورت پر ترمیم و تتمیم سے اصلاح بھی کی - جس کے بعد ان شاء اللہ تعالیٰ یہ شائقین مستفیدین کے لئے مکمل ذخیرہ ہے اللہ تعالیٰ اس کو مقبول و نافع فرماوے اور جامع کو جزائے خیر بخشے والسلام تھانہ بھون 19 رجب 1358 ھ