ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اسی میں گزری کہ مدعی کون ہے غرض بعد میں میں نے کہا میں ہی مدعی سہی میں امکان کذب فی الکلام النفسی میں تو کلام ہی نہیں کہ منفی ہے صرف کلام کلام لفظی میں علی تقدیر حدوثہ ہے - تو امکان کذب فی الکلا اللفظی کی حقیقت صرف یہ ہوئی کی قضیئہ ذید قائم کا پیدا کردینا بحالت عدم قیام ذید - کہئے یہی حقیقت ہے یا کچھ اور - مولوی صاحب معقولی جی ہاں صرف یہی ہے - میں تو قضیئہ زید قائم کا پیدا کرنا بحالت عدم قیام زید ممتنع بالذات ہے یا ممکن - مولوی صاحب موصوف ممتنع بالذات ( غضب ہی ڈھایا ) میں - اچھا تو اگر زید کھڑا ہوجاوے - تو اس وقت میں خدا تعالیٰ قضیئہ زید قائم کے خلق پر قادر ہے یا نہیں - مولوی صاحب جی ہاں - میں ممتنع بالذات کا وقوع کیسے ہوگیا - مولوی صاحب بالکل ساکت و مبہوت رہ گئے کسی قسم کی کوئی الٹی سیدھی بات نہ کر سکے - الحق یعلو ولا یعلیٰ 12 جامع ) پھر فرمایا مجھے نہ تو مناظرہ کا خیال تھا اور نہ کبھی یہ دلیل سمجھ میں آئی تھی اسی وقت منجانب اللہ سمجھ میں آئی - اس دلیل کا بہت شور ہوا اکثر طلبہ نے مجھ سے بذریعہ خطوط منگوائی اب مولوی صاحب کی معقول تو ختم ہوگئی منقول کی جانب دوڑے - مولوی صاحب قرآن شریف میں ہے یا یبدل القول الذی می قال تعالیٰ مایبدل و لم یقل مانقدر علیٰ ان نبدل القول مولوی صاحب جواب سے عاجزر ہے - ( اسی وقت مولوی صاحب کی جو حالت ہوگی اور مزہ یہ کہ جم غفیر کا مجمع تھا جس میں زیادہ ان ہی کے تلامذہ و معتقدین تھے وہ بیان کی محتاج نہیں 12 جامع ) کلام لفظی کے قدم میں ایک غلط فہمی اس کے بعد فرمایا کہ بعض کلام لفظی کے قدم کے مسئلہ میں بہت سخت غلطی کرتے ہیں اور ایک جماعت کی جماعت اس غلطی میں مبتلا ہے - میاں میر لاہوری کے بعض اہل خاندان کا یہ خیال ہے کہ کان بند کر کے جو شغل کیا جاتا ہے اور اس میں صوت سنائی دیتی ہے کہتے ہیں کہ یہ صوت حق اور قدم ہے - حالانکہ یہ صوت تو ملکوتی بھی نہیں بلکہ ناسوتی ہے قدیم ہونا تو کہاں - کیونکہ قدیم لحن و آواز سے پاک ہے خواہ نفسی ہو یا لفظی فرید الدین عطار مسلم الکل فرماتے