ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
بال اور تل سیاہ وہ بھی مرغوب بلکہ بعض احوال میں سپیدی سے زیادہ سیاہی محبوب ہونی ہے پس اسم باسط مثل وجہ محبوب کے ہے اور قابض مثل خال - ہر اسم کا خاص شان سے ظہور ہوتا مگر صرف اسماء ہی میں حجاب ہے افعال سے اسماء کی طرف - پھر اسماء سے صفات کی طرف پھر صفات سے ذات کی طرف توجہ کرنا چاہیئے - چنانچہ افعال سے مافوق پر استدلال کرنا اس آیت میں ارشاد ہوا ان فی خلق السموٰت والارض واختلاف اللیل والنھار والفکل التی تجری فی البحر الیٰ قولہ لآیات لقوم یعقلون شاہ ابوا لمعالی کی مجلس میں گریہ و زاری ( 29 ) بتاریخ مذکور فرمایا حضرت شاہ ابوالمعالی شیخ کی مجلس میں گریہ وزاری دیکھ کر بعض عوام الناس نے اعتراضا کہا کہ ان لوگوں کی عمر گریہ و بکاٰ ہی میں گزر جاتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہمیشہ محروم و مہجور رہی رہتے ہیں - حضرت شاہا بوالمعانی نے جواب لکھا ہے خلاصہ یہ کہ یہ گرم بازاری عشق کا رونا ہے حرماں کا رونا نہیں فصل و ہجر و جدائی و فراق کا گریہ و بکاء نہیں - اس رسالہ کان ہفت گریہ ہے - اور بکاء کا یا خد حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی ابن کعب سے ارشاد فرمایا کہ ھق تعالیٰ کا فرمان ہے کہ میں مت کو سورہ کم یکن سناؤں - حضرت ابن کعب نے عرض کیا اللہ سمانی یعنی کیا خدا نے میرا نام لیا تھا اپ نے فرمایا ہاں خدا تعالیٰ نے تمہارا نام لیا - بس وہ رونے لگے تو کیا یہ رنج و زحمت کا رونا تھا نعوذ باللہ ( بل ھٰذ البکاء الذی یفذی بالٖف الف ضحک 12 جامع ) رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے ( 30 ) بتاریخ مذکور ایک صاحب نے سوال کیا کہ عادی تہجد کو و تر جماعت سے ادا کرنا چاہیں - یا تہجد کے وقت پڑھنا چاہئے - ( یعنی رمضان المبارک میں 12 جامع ) فرمایا جماعت ترک نہ کرے فضلیت جماعت کی فضلیت وقت سے افضل وازید ہے - ادھی قنوت پڑھ لی ہو تو امام کے ساتھ رکوع میں چلا جائے صاحب موصوف اگر دعا قنوت امام کی ختم ہوجائے اور مقتدی نے پوری نہ پڑھی ہو تو