ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
( 3 ) ہر واقعہ کے ختم کے بعد فوائد و نتائج لکھے جاویں گے - فوائد سے مراد واقعہ کے متعلق بعض حل طلب باتوں کی شرع ہے اور نتائج سے مراد وہ کار آمد باتیں ہیں جو وقعہ سے مستنب ہوتی ہیں لیکن فوائد و نتائج میں باہم ترتیب اور تقدم و تاخیر کا التزام نہیں کیا جاویگا ان فوائد کی تعداد ڈیڑھ سو سے کچھ اوپر ہے - ( 4 ) بعض جگہ فوائد و نتائج عربی میں لکھے جاویں گے جہاں مضمون مفید عام نہ ہو بلکہ بعض جگہ کسی واقعہ بھی عربی میں لکھا جاوے گا کیونکہ نفع عام اس میں نہ تھا اور کہیں فوائد و نتیجہ کو بالکل ترک بھی کردیا جاوے گا جہاں ضرورت بیان کی نہ ہو - ( 5 ) حتی الا مکان فوائد و نتائج میں ادلہ بھی تعرض کیا جاوے گا اور عربی عبارات کا مبوقعہ ترجمہ بھی کردیا جاویگا - ( 6 ) واقعات اور ملفوظات اور فوائد و نتائج کے سوا حضرت والا کے کمالات کو بالقصد نہیں بیان کیا جاوے گا کیونکہ ان کے لئے بہت طول کی ضرورت ہے - جو اس مختصر کے خلاف ہے نیز ان تحریرات سے ان کا ظہور من الشمس ہے - آفتاب آمد دلیل آفتاب - ( 7 ) چونکہ یہ کتاب ایسے واقعات کا مجموعہ ہے جو سیرت اشرفی کا نمونہ ہیں اور سیرت کے دو شعبے ہیں تعلمیات اور معمولات اور ان ستر مجالس میں تعلیمات ہیں لہذا اس کے ساتھ حضرت والا کے معمولات کا درج کرنا بھی انسب ہوا - اس مضمون کو بعنوان معمولات اشرفی اضافہ کیا جاویگا اس میں معمولات شبانہ روز اور معمولات جمعہ و رمضان و عیدین و سفر و معمولات وعظ و کیفیت وعظ و معمولات متعلق مہمانان و خطوط و فتاوے وہدایا وغیرہ ہوں گے - ( 8 ) اور تمیما اللفائدہ مناسب معلوم ہوا کہ سیرت کا نمونہ دکھلانے کے ساتھ صورت کا عکس بھی اس کتاب مین دکھلایا جاوے تاکہ سیرت نمائے اشرفی ہونے کے ساتھ صورت نمائے اشرفی بھی ہو - اس کے لئے سراپائے اشرفی بعنوان حیلہ اشرفی اخیر میں اضافہ کیا جاوے گا تاکہ ان لوگوں کو بھی جو کسی وجہ زیارت اشرفی سے محروم ہیں لطف حضوری حاصل ہو - نفس کتاب مجالس الحکمت کے چھپنے سے پہلے معمولات اشرفی معہ حلیہ اشرفی چھپ چکی اور وہ علیحدہ رسالہ ہو گیا اب جو کوئی چاہے مجالس الحکمت کے اخیر میں اس کو لگالے -