ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
بچنا - دوسرے کم بولنا اور تھوڑی خلوت - زبان اور نظر کی حفاظت : اسی جلسہ میں بیان فرمایا کہ زبان اور نظر کی حفاظت غایت درجہ اہم ہے - ایسا بہت واقع ہوا ہے کہ ایک شیخ عابد زاہد ذاکر شاغل اہل قلب ہے - سب حالات اس کے اچھے ہیں صرف ایک نظر میں اس کا قلب تباہ ہوگیا - اس کو لوگوں نے ایسا خفیف سمجھا ہے کہ کسی شمار ہی میں نہیں رکھتے - بہت سے لوگ مقتدا ہو کر اس میں احتیاط نہیں کرتے بلکہ لوگ ان بے احتیاطیوں کو ان کے لئے کمال سمجھتے ہیں - کوئی ذشتہ صفت کہتا ہے - کوئی ان کی نظر پڑجانے کو باعث مغفرت جانتا ہے - ایک صالح شخص سے صرف اتنی بات پر مرنے کے بعد باز پرس ہوئی کہ ان کے دروازے پر ایک اجنبی مرد و عورت رہتے تھے اور دونوں مین آپس میں مزاح ہوا کرتا تھا ان پر عتاب ہوا کہ تم ان کو ردکتے اور پنے دروازہ پر نہ رہنے دیتے تو کیوں ایسا ہوتا - فرمایا میں نے بہت دفعہ وعظ میں بیان کیا کہ بعض صغیرہ ایسے ہیں کہ فی حد ذاتہا نہیں رکھتے - بہت سے لوگ مقتدا ہو کر اس میں احتیاط نہیں کرتے بلکہ لوگ ان بے احتیاطیوں کو ان کے لئے کمال سمجھتے ہیں - کوئی ذشتہ صفت کہتا ہے - کوئی ان کی نظر پڑجانے کو باعث مغفرت جانتا ہے - ایک صالح شخص سے صرف اتنی بات ہر مرنے کے بعد باز پرس ہوئی کہ ان کے دروازے پر ایک اجنبی مردو عورت رہتے تھے اور دونوں میں آپس میں مزاح ہوا کرتا تھا ان پر عتاب ہوا کہ تم ان کو روکتے اور اپنے دروازہ پر نہ رہنے دیتے تو کیوں ایسا ہوتا - فرمایا میں نے بہت فعہ وعظ میں بیان کیا کہ بعض صغیرہ اسیے ہیں کہ فی حد ذاہتا ہیں تو صغیرہ مگر بعض وجوہ سے بعض کبائر سے زیادہ سخت ہیں - وجہ یہ کہ بعض ایسے مفاسد کو مستلزم ہیں جن کو کبیرہ مستلزم نہیں چنانچہ نظر بد میں وہ مفسد ہ ہے جو بعض کبیرہ میں بھی نہیں - وہ یہ کہ ہرگناہ کا قاعدہ ہے کہ کرنے کے بعد ختم ہوجاتا ہے کسی نے قتل کیا یا چوری کی جب اس سے فارغ ہوا وہ کام ختم ہوا ایک گناہ ہوگیا اور نظر میں یہ خاصیت ہے کہ جب کی جاوے تو اور ایک نظر کو دل چاہتا ہے پھر ایک اور کو دل چاہتا ہے پھر ایک اور کو چاہتا ہے اور یہ سلسلہ ختم ہی نہیں ہوتا تو نظر ایک گناہ نہیں بلکہ بہت سے گناہ ہیں - انہیں مفاسد کی وجہ سے میں نے مدرسہ میں لڑکوں کے لئے قانون سخت رکھے ہیں - غور کر کے دیکھ لیجئے بچوں کا جو بھی قانون ہے اس میں اس کی رعایت ضرور ہے مجھے کسی چھوٹے اور بڑے پر بھی اطمینان نہیں بلکہ اپنے نفس پر بھی نہیں - عاذنا اللہ - میں مدرسہ میں لڑکوں کا زیادہ ہونا بھی پسند نہیں کرتا ہوں جہاں زیادہ ہوئے اور چھانٹ دئے - 26 شوال 1332 ھ روز جمعہ فوائد و نتائج ( 1 ) بعض معاشی اشد ہیں اور بعض طاعات افضل ہیں - بعض طاعات اور