ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
یہ مجموعہ اور اس کا ضمیمہ نمبر 1 ختم ہوچکا تھا اور اس کی اشاعت کے لئے امداد غیبی کا انتظار تھا - بس بحمد اللہ جبکہ آج 8 رجب المرجب 1358 ھ مطابق 125 اگست 1939 ء ہے مکرمی جناب مولوی ظہور الحسن صاحب زاد مجد ہم مالک کتب خانہ امداد الغرباء سہارنپور سے اس کی طباعت اور اشاعت کا ذکر ہورہا ہے اور وہ اس کی عباعت واشاعت بطیب خاطر منظور فرماتے ہیں - اسی دوران گفتگو میں دوں کا خیال ہوتا ہے کہ اس کا حجم کم ہے اگر کچھ اور ملفوظات تیار شدہ اور حضرت اقدس مد ظہلم کی نظر فیض اثر سے گزرے ہوئے ہوتے تو شامل کردئے جاتے - اتنے میں اس احقر کو فورا خیال آیا کہ چند ایسے ملفوظات موجود ہیں ان کو تلاش کر کے نکالا گیا اور وہ حضرت اقدس مد ظہم العالی کی اجازت سراپا برکت کے بعد اس میں شامل کر کے بہ سلسلہ ضمیمہ نمبر 1 ) ضمیمہ نمبر 2 کی صورت میں ) شامل کر کے ہدیۃ ناظرین کئے جاتے ہیں - خدا کرے کہ یہ خلق اللہ کے واسطے مفید ثابت ہوں - اور سب اس سے فائدہ اٹھائیں - احقر وصل بلگرامی