ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
تصدیق منگوا کر ملا حظہ فرمائیں اور وہ مسودہ بھی لکھوا کر لے لیا جس کا ذکر اوپر آچکا ہے - ان سب چیزوں کے ملاحظہ کے بعد اپنی طرف سے جو سند عطا فرمائی ہے وہ اس شان اس پایہ اور اس مرتبہ کی ہے جو ہمیشہ ان کے لئے باعث فخر و مباہات اور موجب خیرو برکات رہے گی - اللہ تعالیٰ مولوی محمد عمر احمد صاحب کو حضرت اقدس کے منشاء کے موافق بنائیں اور گمان سے زیادہ اپنے بزرگوں کے اتباع کی توفیق عطا فرمائیں آمین - مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں میں اس سند کی نقل درج کروں جو حضرت والا مدظلہم العالیٰ نے مولوی عمر احمد کو عطا فرمائی ہے اس سے معلوم ہوگا کہ کس احتیاط کس صدق اور کس صیحح طریقہ سے کام لیا گیا ہے - یہ ان بزرگان کرام کی شان مبارک اور طرز گرامی کا نمونہ جن کی نظیر محال نہیں تو مشکل ضرور ہے وہ سند ملا حظہ ہو -