ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اس کے سوا دوسرے اسی مرض کے مریض کے لئے کافی نہیں ہوتا بکلہ بسا اوقات دوسرے کو مضر ہوتا ہے - اسی کیلئے طبیب کی ضرورت ہے - ورنہ نسخے کتاب میں ضرورت سے زیادہ موجود ہیں - احادیث میں اس مضمون کے شواہد ہزاررہا موجود ہیں کہ اختلاف اشخاص مقتضی رہ - ایک صحابی قلیل معاش کو کلہاڑی میں دستہ اپنے مبارک سے ڈال کردیا اور فرمایا جاؤ جنگل سے لکڑی لا کر بیچا کرو اور کچھ دنوں تک یہاں صورت مت دکھاؤ - اس کے بعد وہ حاضر ہوئے تو پوچھا کیا کمایا عرض کیا اتنی رقم کمائی اس میں ایک چادر بنائی اور اتنا مقد موجود ہے تو حضور بہت خوش ہوئے اور فرمایا سوال یہ اچھا ہے - ان صحابی کے پاس مال دیکھ کر خوشی ظاہر فرمائی اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے ذہد اور ترک دنیا کی تعریف فرمائی جن کا فتویٰ یہ تھا کہ ایک پیسہ بھی پاس رکھنا وعید یکنزون الذھب الخ کا موجب ہے - و بتقریر ناھذا ینحل کثیر من الا شکلات المتعلقۃ بتعارض تعلیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتعلیم المشائخ رضوان اللہ علہیم اجمعین - ضروریات سین کسی کے واسطے کم نہیں ہوسکتے - : اس پر کوئی یہ شبہ نہ کرے کہ کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی کے لئے نماز بھی معاف ہو جائے یا نماز میں کچھ تخفیف ہو جاوے - اس واسطے کہ عرض کیا گیا کہ معالجہ میں ایک علاج کلی ہوتا ہے یعنی علم جمیع امزجہ کو اور ایک اضافہ ہوتا ہے جس کی بناء اختلاف امزجہ پر ہے - علاج کلی میں ترمیم نہیں ہوتی سب کے لئے یکساں ہوتا ہے اور اضافات میں ترمیم واختلاف ہوتا ہے - فقہاۓ نے ضروریا پا کر معالجہ کلیہ کو فقہ میں جمع کردیا ہے کہ اگر ہمت اور کم علم لوگ اضافات کی ترمیم تک نہ بھی پہنچ سکیں گے تو علاج کلی سے تو فائدہ اٹھالیں گے اور تباہ کن امراض سے تو حفاظت ہو جائے گی - فرائض و واجبات علاج کلی میں اور مستحبات علاج جزی اول میں ترمیم کرنا ایسا اختلاف معالجہ ہے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کیس طالب نے عرض کیا کہ مجھ کو کوئی مختصر سی خاص بات تعلیم فرمایئے - تو ارشاد ہوا کہ غصہ نہ کر - کسی دوسرے نے عرض کیا تو ارشاد ہوا سکوت اختیار کر - کسی کو ارشاد ہوا کہ اپنے کام کاج میں ہر وقت ذکر اللہ سے رطب اللسان