خزائن القرآن |
|
فَاِنَّ الْمُحِبَّ لِمَنْ یُّحِبُّ مُطِیْعٗ عاشق جس سے محبت کرتا ہے اس کا فرماں بردار ہوتا ہے۔ لہٰذا اس نبئ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر اگر ہم اپنی کروڑوں جانیں قربان کر دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا نہیں ہو سکتا ؎ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ اے ہمارے رب ! آپ اپنے محبوب رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمیشہ قیامت تک پیار فرمائیے اور ان کو سلامت رکھیے یعنی ان پر رحمت وسلامتی نازل فرماتے رہیے جو ساری خلائق میں سب سے زیادہ آپ کے پیارے ہیں۔آیت نمبر۱۰۸ اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ؎ ترجمہ: (اے پیغمبر! صلی اﷲ علیہ وسلم) آپ (پر جو) قرآن (نازل ہوا کرے گا) اپنے رب کا نام لے کر پڑھا کیجیے۔صحبت اور کتاب کے متعلق ایک الہامی علمِ عظیم صحبت اتنی بڑی نعمت ہے کہ ایک لاکھ کتابیں پڑھنے والے میں وہ بات نہیں پاؤ گے جو صحبت یافتہ لوگوں سے پاؤ گے۔ دیکھیے قرآن پاک ابھی مکمل نازل نہیں ہوا صرف اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ نازل ہوئی اور نبوت عطا ہوگئی۔ قرآن پاک ابھی ۲۳ سال میں مکمل ہوگا لیکن نبوت آپ کو ایک ہی آیت کے نزول پر مکمل عطا کی گئی۔ نبوت ناقص نہیں دی گئی کہ قرآنِ پاک ابھی مکمل نہ ہوا تو نبوت تھوڑی سی دے دی گئی ہو۔ نہیں! مکمل نبوت عطا ہوئی اور ایسی مکمل ہوئی کہ جس نے آپ کو اس حالت میں دیکھا وہ صحابی ہو گیا اور مکمل صحابی ------------------------------