خزائن القرآن |
|
گے یعنی ان آزمایشوں سے، ان مجاہدات سے تمہیں گزاریں گے تاکہ سارے عالم میں اے ایمان والو! تمہاری وفاداری کی تاریخ روشن ہوجائے اور تمہاری وفاداری بھی ہمارے فضل سے ہوگی۔ ہماری امداد سے ہوگی: وَ اصۡبِرۡ وَ مَا صَبۡرُکَ اِلَّا بِاللہِ؎ جب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا صبر اللہ تعالیٰ کی مدد کا محتاج ہے تو اُمت کہاں سے صبر لائے گی۔ ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ سے صبر مانگنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے امتحان کے منصوص پرچے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَ لَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍ ہم ضرور ضرور تمہارا امتحان لیں گے مگر امتحان جو ہوگا بہت ہلکا ہوگا بِشَیۡءٍ میں جوتنوین ہے وہ تقلیل کے لیے ہے۔ شَیۡءٍکے معنیٰ ہیں تھوڑا اور باء داخل کر دیا جس کے معنی ہوئے کہ شیء کا بھی کچھ جز یعنی قلیل ترین بہت ہلکا پرچہ ہو گا لہٰذا زیادہ گھبراؤ مت اور کس چیز میں امتحان ہوگا؟ آگے پرچۂ مضمون بھی بتادیا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کہ اگر امتحان لینے والا سوالات کو پہلے ہی سے بتا دے تو بتائیے کہ کتنا آسان پرچہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے امتحان کے پرچوں کو بتا رہے ہیں کہ فلاں فلاں مضامین میں تمہارا امتحان ہو گا اس لیے امتحان کے پرچوں سے آگاہ فرما دیا اور تفسیر روح المعانیمیں ایک وجہ اور بیان فرمائی کہ مصیبتِ فجائیہ یعنی جو مصیبت اچانک آ جاتی ہے وہ زیادہ محسوس ہوتی ہے اور اگر معلوم ہو جائے کہ یہ مصیبت آنے والی ہے تو اس کے لیے فیلڈ تیار ہو جاتی ہے، صبر آسان ہوجاتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی سے آگاہ فرما دیا کہ فلاں فلاں مصیبت تم لوگوں کو آئے گی اور ان ان مصائب میں تمہارا امتحان ہو گا۔ تو پہلے سے علم ہوجانے سے پرچہ اور آسان ہوگیا اور اسی لیے اکثر مریض کافی دن تک بیمار رکھے جاتے ہیں تاکہ ان کے متعلقین دھیرے دھیرے اس مصیبت کے لیے تیار ہو جائیں۔ جب دیکھتے ہیں کہ میرے ماں باپ یا قریبی عزیز چار پائی پر پیشاب پاخانہ کر رہے ہیں تو جن کی موت سے ڈر رہا تھا وہ خود ہی دعا مانگنے لگتا ہے کہ یا اللہ! میرے امّاں ابّا کو یا بیوی کو یا شوہر کو یہ تکلیف نہ دیجیے، اب تحمل نہیں ہے کہ اگر اب زیادہ دن تک فالج رہے گا تو میرے ماں باپ کی کھالیں سڑجائیں گی، زخمی ہو جائیں گی اور تمام بدن سڑ جائے گا۔ کروٹ نہ لینے سے بدن سڑ جاتا ہے۔ یہ حرکت جو ہے ہماری حفاظت ہے۔ جو ہم چلتے پھرتے رہتے ہیں اگر ایک طرح لیٹے رہیں تو کھال زخمی ہونے لگتی ہے۔ ------------------------------