خزائن القرآن |
|
سحری سے لے کر غروب تک خالی پیٹ رہنے سے کوئی مر جائے گا۔ تم سے پہلے بھی لوگ روزہ دار رہے ہیں، روزہ بھی رکھا اور زندہ بھی رہے۔ لہٰذا اے میرے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت! تم پریشان نہ ہونا۔ تھوڑی سی مشقت ہے لیکن اس کا انعام کیا ہے ۔ انعام اتنا بڑا ہے کہ جس کو دنیا میں بڑا انعام مل جائے تو بڑی سے بڑی مشقت اُٹھانے کو تیار ہو جاتا ہے مثلاً جون کا مہینہ ہے، گرمی شدید ہے، لو چل رہی ہے اور حکومت نے اعلان کر دیا کہ جو اس وقت کیماڑی تک پیدل جائے گا اس کو پیڑول پمپ کا ایک پلاٹ ملے گا جو پچاس لاکھ کا ہو گا اور مفت میں ملے گا تو اس وقت کتنے لوگ اے سی میں بیٹھے ہوئے اے سی سے کہیں گے تیری ایسی تیسی۔روزہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ایک انعامِ عظیم اللہ تعالیٰ نے روزے کا انعام بیان فرمایا لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ کہ تم روزے کی برکت سے میرے دوست بن جاؤگے، ولی اللہ بن جاؤگے صاحبِ تقویٰ بن جاؤگے، میں تمہاری غلامی کے سر پر اپنی دوستی کا تاج رکھ دوں گا اور یہی انعام اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کے پاس بیٹھنے والوں کے لیے رکھا ہے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ اے ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو یعنی میرے دوست بن جاؤ کیوں کہ اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ؎ متقی ہی میرے دوست ہیں مگر تقویٰ مشکل ہے اس کو آسان کرنے کے لیے وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ نازل فرمایا کہ اہلِ تقویٰ کی صحبت میں رہو، جیسی صحبت میں آدمی رہتا ہے ویسا ہی ہوجاتا ہے۔ میرے مرشد شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکا تہم فرماتے ہیں کہ ایک شخص سردی سے کانپ رہا ہے کہ گرم گرم چائے کی ایک پیالی پی لی اور سردی کم ہو گئی تو جب چائے کی پیالی میں سردی دور کرنے کی خاصیت موجود ہے تو کیاا للہ والوں کے ایمان کی گرمی کی وجہ سے ہمارا ایمان گرم نہیں ہو سکتا؟ کیا چائے کی پیالی اولیاء اللہ سے بڑھ جائے گی؟ ان کے پاس رہ کے تو دیکھو ،شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کئی گھنٹے عبادت کے بعد دہلی کی مسجد فتح پوری سے نکلے کہ ایک کتے پر نظر پڑ گئی۔ وہ کتا دہلی کے تمام کتوں کا شیخ بن گیا۔ دہلی کے سارے کتے اس کے پاس ادب سے بیٹھتے تھے۔ تجربہ کی بات کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے اللہ والوں کی جوتیاں اُٹھائیں، ان کی خدمت کی، مخلوق نے اُن کو پیار کیا اور اللہ نے اُن کو اپنا ولی بنا لیا۔ اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کی نظر میں کرامت رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ والوں کی صحبت نعمتِ مکانی ہے اور رمضان شریف نعمتِ زمانی ہے۔ اللہ والوں ------------------------------