خزائن القرآن |
|
ستاروں کے رنگین شامیانے امریکا، جاپان اور جرمنی کے کافروں کے لیے نہیں ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ سے غفلت اور اللہ اللہ کرنے والوں کے عدم وجود سے قیامت آئے گی۔ معلوم ہوا کہ اللہ کا نامِ پاک سارے عالم کی جان ہے، جانِ کائنات ہے، جان نہ رہے تو انسان مردہ ہو کر گر جاتا ہے۔ بس اسی طرح جس دن پورے عالم میں کوئی اللہ کانام لینے والا نہ ہو گا پورا عالم گر جائے گا۔ بعض نادان مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکا کا دِیا کھارہے ہیں حالاں کہ امریکا ہماری برکت سے کھا رہا ہے، مسلمانوں کے صدقے میں کھا رہا ہے، جب مسلمان نہ رہیں گے تو دیکھوں گا کہ امریکا کیسے قائم رہتا ہے اور جرمن جاپان کیسے رہتے ہیں اور ہالینڈ، تھائی لینڈ، پولینڈ، انگلینڈ وغیرہ جتنے لینڈ ہیں ان کے لینڈ کیسے رہتے ہیں۔اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت تو دوستو! اجتماعی قیامت تو یہ ہے کہ جب پورے عالم میں کوئی اللہ تعالیٰ کا نام لینے والا نہ ہو گا تو اجتماعی قیامت آ جائے گی لیکن ایک انفرادی قیامت بھی ہے کہ جس مؤمن کا دل گناہوں کا عادی ہو کر اللہ کے ذکر سے غافل ہو جائے گا اس کے دل کے آسمان گر جائیں گے، اس کے دل کی زمین گر جائے گی، اس کے دل کے سورج اور چاند گر جائیں گے، اس کے دل کے ستارے گر جائیں گے، اس کا دل قیامت زدہ ہوجائے گا یہ اس کی انفرادی قیامت ہے۔ اس لیے دوستو! کہتا ہوں کہ زندگی کا ایک سانس بھی مالک کی ناراضگی کے لیے استعمال نہیں کرو۔آیت نمبر۷۸ قُلۡ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾؎ ترجمہ: آپ کہہ دیجیے اے میرے بندوں! جنہوں نے (کفر وشرک کر کے) اپنے اوپر زیادتیاں کی ہیں! تم خدا کی رحمت سے نااُمید مت ہو، بالیقین خدا تعالیٰ تمام (گزشتہ) گناہوں کو معاف فرما دے گا، واقعی وہ بڑا بخشنے والا، بڑی رحمت والا ہے۔ ------------------------------