خزائن القرآن |
|
ذرّات قندھار کے اناروں میں چھپے ہوئے ہیں تو قندھار کے انار پاکستان امپورٹ (import) ہو کر آئیں گے اور اس کا باپ وہ انار کھائے گا۔ اگر اس انسان کا کوئی جز آسٹریلیا کے گندم میں ہے تو پاکستان مجبور ہو گا کہ اس گندم کو منگا کر اس کے ماں باپ تک پہنچائے۔ اگر وہ تخلیقی اجزاء ملک شام کے سیبوں میں ہیں تو وہ سیب اس تک پہنچائے جائیں گے مثلاً اس کے باپ کو حج نصیب ہوگا اور شام کا سیب مکہ شریف میں کھائے گا یا پھر وہ سیب اس کے ہی ملک میں پہنچایا جائے گا۔ اگر لیبیا (libya)کے کیلوں میں ہے تو لیبیا سے وہ کیلا اس کے ملک میں آئے گا اور اس کا باپ وہ کیلا کھائے گا جس کے ذریعہ اس کا وہ ذرّۂ پیدایش جو اس کیلے میں تھا اس کے جسم میں چلا جائے گا اور خون بن جائے گا اور جہلم سے جاری ہونے والا دریائے سندھ جہاں جہاں سے گزرتا ہے، جن جن معدنیات، جن جن کانوں، جن جن پہاڑوں سے گزرتا ہے ان میں اگر اس کا کوئی ذرّہ ہے تو دریائے سندھ کے پانی کے ذریعہ وہ ذرّہ اس کے جسم میں داخل ہو جائے گا اور جب اس کا ابا سارے عالم میں بکھری ہوئی ان منتشر غذاؤں کو اور پانی کو کھا پی لے گا جس میں اس بندہ کے ذرّات تخلیق تھے تو اس طرح اللہ تعالیٰ اس کی پیدایش کے اجزا کو خون میں جمع کر دے گا، پھر خون سے منی میں منتقل کرے گا، پھر منی کے اس قطرہ میں منتقل کرے گا جس سے اس کا نطفہ منجمد ہوگا، پھر جا کر وہ انسان بنے گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ مبارکہ میں بتادیا کہ اے قیامت کا انکار کرنے والے ظالم انسان! تو سارے عالم میں منتشر تھا، تو لیبیا کے کیلوں میں تھا، شام کے سیبوں میں تھا، قندھار کے اناروں میں تھا، آسٹریلیا کے گندم میں تھا اور کوئٹہ کے پہاڑوں کی بکریوں میں تھا ہم نے سارے عالم سے کس کس طرح ان غذاؤں کو تیرے باپ تک پہنچایا، جن کو کھا کر تیرے باپ کے اندر ہم نے خون بنایا پھر خون سے منی بنائی اور منی سے وہ قطرہ الگ کیا جس سے تجھ کو پیدا کرنا تھا۔ آہ! اَوَ لَمۡ یَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰہُ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب سکھایا کہ اس نالائق کو آپ جواب دیجیے جو قیامت کا انکار کرتا ہے کہ تو سارے عالم میں منتشر تھا ہم نے تجھ کو جمع کر کے پہلی دفعہ پیدا کیا اور جب تجھے ایک دفعہ جمع کر دیا تو دوبارہ جمع کرنا کیا مشکل ہے؟ جب سارے عالم میں منتشر تیرے اجزاء کو جمع کر کے تیرے باپ کے نطفہ میں ایک بار جمع کر دیا تو دوبارہ جمع کرنے پر ایمان لانے میں تجھے کیا مشکل ہے؟قیامت آنے کا سبب دیکھو دوستو! قیامت اس وقت آئے گی جب اللہ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا تب اللہ تعالیٰ سورج و چاند کو گرا دیں گے، آسمان و زمین کو گرا دیں گے کہ جب دنیا میں ہمارے نہ رہے تو یہ شامیانے کس کے لیے باقی رکھے جائیں؟ دیکھا آپ نے! یہ قیامت کی خاص دلیل ہے کہ جب دنیا میں ہمارے نہ رہے تو سورج چاند اور