خزائن القرآن |
|
نہیں جانتا، ہر ایک ولی کو ایک منفرد مزہ، ایک بےمثل لذت حاصل ہوتی ہے۔آیت نمبر۷۱ اِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا﴿۵۶﴾ ؎ ترجمہ: بے شک اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر پر ،اے ایمان والو! تم بھی آپ(صلی اﷲ علیہ وسلم ) پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔ میرے علم کے دائرہ میں نہیں ہے کہ اور کسی نبی کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہو کہ اللہ رحمت نازل کرتا ہے اس نبی پر مگر ہمارے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا اس کا عاشقانہ ترجمہ یہ ہے کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی سےپیار کرتے ہیں اے ایمان والو! تم بھی میرے نبی سے پیار کرو۔ اور فرمایا کہ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ’’صلی اﷲ علیہ وسلم‘‘ کا ترجمہ حضرت شاہ فضلِ رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی نے یوں فرمایا کہ پیار کرے اللہمحمد صاحب کااور سلامت رکھے ان کو۔آیت نمبر ۷۲ کَانَ عِنۡدَ اللہِ وَجِیۡہًا ﴿ؕ۶۹﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ قُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِیۡدًا ﴿ۙ۷۰﴾ یُّصۡلِحۡ لَکُمۡ اَعۡمَالَکُمۡ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ذُنُوۡبَکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِیۡمًا﴿۷۱﴾ ؎ ------------------------------